حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام ملک محمدی نے شیراز میں غدیر فاؤنڈیشن کمپلیکس میں غدیر کی اہمیت کے موضوع پر منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا: اگر میں اس امر کو لوگوں تک نہ پہنچاتا تو میرے تمام اعمال نابود ہو جاتے پس غدیر کے ذریعہ دین کامل ہوا، نعمت تمام ہوئی اور دشمن مایوس ہوا۔
دینی مسائل کے اس ماہر نے کہا: غدیر ہمیں بلند مقامات تک پہنچا سکتی ہے اور غدیری سوچ ، عالمی استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا نام ہے۔
حجت الاسلام ملک محمدی نے مزید کہا: غدیری فکر، جمہوریہ اسلامی جیسے نظام کو متعارف کرانے کا نام ہے اور غدیر نے دشمنان اسلام کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔