۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
من کنت مولاه فهذا علی مولاه

حوزہ / غدیر امامت کی تابانیوں کا لافانی دن ہے، غدیر دین کے عروج اور اقیانوس ولایت میں تاریخ نبوت کے تموج کا نام بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، غدیر اس عدیم النظیر مفکر کی تاجپوشی کا دن ہے جس کی حیرتناک شخصیت اس قلزم کائنات میں ایک ایسا منارہ نور و شعور ہے جس کی تابانیاں حیات انسانی کے تمام فکری سفینوں کا احاطہ کئے ہوئے ہیں، غدید امامت کی تابانیوں کا لافانی دن ہے، غدیر دین کے عروج اور اقیانوس ولایت میں تاریخ نبوت کے تموج کا نام بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عظیم دن کی یاد منانے کے لئے ایک عظیم الشان طرحی محفل مقاصدہ اور مسابقہ اذان (JASHN E WILAYAT & AZAAN COMPETITION) کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں تمام برادران ایمانی سے جام ولائے غدیر نوش فرمانے کی گزارش ہے۔

مصرعہ طرح: "ہم اپنے پاس غدیری "اذان" رکھتے ہیں"

قابل ذکر ہے کہ یہ طرح محفل مقاصدہ اور مسابقہ اذان "اسلامی تعلیمات کولکاتا" کی جانب سے بروز اتوار، 16 ذی الحجہ 1445ھ کو شاہی مسجد، آئرن گیٹ، مٹیابرج کولکاتا میں بعد از نماز مغربین 7 بجے شب منعقد ہو گا۔

یاد رہے کہ اس مسابقہ (مقابلہ) میں 10سال کے بچوں سے لے کر 20 سال تک کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔

منتظمین کی جانب سے اعلان کے مطابق اس مسابقہ (مقابلہ) میں حصہ لینے سے پہلے مولانا "محمد طیب علی صاحب" سے رابطہ (رابطہ نمبر: 8961177050) کر کے اپنا نام درج کرانا لازمی ہے۔ نیز نام درج کرانے کی آخری تاریخ 14ذی الحجہ 1445ھ ہے۔

مسابقہ اذان میں حصہ لینے والے تمام بچوں اور نوجوانوں کی خدمت میں غدیری ہدیہ پیش کیا جائے گا اور محفل کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلامی تعلیمات کولکاتا کی جانب سے جشن ولایت و مسابقہ اذان کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .