۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
مولانا سیف عباس 

حوزہ/ مولانا سیف عباس نقوی نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں25 جون 2024 کو 18ذی الحجہ کو عید غدیر ہے اوریکم جولائی 2024کو 24ذی الحجہ کو ’’عید مباہلہ ہے تو کیوں نہ ہم ان دونوں عیدوں کو ملا کر یعنی اعلان ولایت سے تصدیق ولایت تک پورا ہفتہ ولایت میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ مولانا سیف عباس نقوی نے مومنین کو عید غدیر کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مومنین کو چاہیے کہ ابھی سے عید غدیر کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں اور اپنے اپنے علاقوں اور محلوں میں اس عیدکی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی تیاریوں کے لیے آمادہ ہوجائیں کیونکہ عید غدیر کا دن خدائے تعالیٰ اور آل محمد علیہم السلام کی عظیم ترین عیدوں میں سے ہے۔پیغمبرﷺنے اس دن عید منائی اور ہر نبیؐ اس دن کی شان وعظمت کا قائل رہا ہے لہٰذا مو منین کوجان لینا چاہئے کہ عید غدیرکا دن جشن منانے کا ہے اسی وجہ سے اہل بیت ؑ کی جانب سے خاص طور پر اس دن جشن و سرور کا اظہار اور عید منانے پر زور دیا گیا ہے۔

مولانا سید سیف عباس نے مزید کہاکہ یوم عید غدیر بے پناہ اہمیت کا حامل ہے۔قیامت کے دن چار دنوں کو دلہن کی طرح خدا کی بارگاہ میں پیش کیا جا ئیگا۔عید فطر، عید قربان، روز جمعہ اور عید غدیر۔”غدیر کا دن “عید قربان اور عید فطر کے مقابل ستاروں کے درمیان چاند کے مانند ہوگا۔مولانا سید سیف عباس نے کہاکہ عید غدیر کے دن مختلف اعمال ہیں جن کو مومنین کو بجا لانا چاہئے جیسے غسل کرنا ، دو رکعت نماز پڑھنا،روزہ رکھنا ، دعائے ندبہ کی تلاوت کرنا، نئے کپڑے پہننا ، خوشبو لگانا ، مومنین سےتبسم کی حالت میں ملاقات کرنا اور عیدی تقسیم کرنا۔ اس دن روزہ رکھنا ، افطار کرانا کیونکہ اس دن روزہ رکھنے کا ثواب 60برس کے گناہوں کا کفارہ ہے۔

آخر میں مولانا سید سیف عباس نے مومنین سے اپیل کی کہ عید غدیر جو عید اکبر ہے جس کو ہم لوگ ایک دن میں اعمال و جشن مقاصدہ کے بعد ختم کر دیتے ہیں جب کہ عید الفطر اور عید قربان کا کئی دنوں تک اہتمام کرتے ہیں ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ عید غدیر جو عید اکبر ہے جس دن دین اسلام مکمل ہوا اور ان خستہ اور تھکے ہوئے حاجیوں کو روک کر پیغمبرنے ولایت علیؑ کا مژدہ سنایا گیا لہٰذا ہم دنیا کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں25 جون 2024 کو 18ذی الحجہ کو عید غدیر ہے اوریکم جولائی 2024کو 24ذی الحجہ کو ’’عید مباہلہ ہے تو کیوں نہ ہم ان دونوں عیدوں کو ملا کر یعنی اعلان ولایت سے تصدیق ولایت تک پورا ہفتہ ولایت میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .