۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
حجت‌الاسلام حبیب‌‌الله فرحزاد

حوزہ / انجمن غدیر کے سربراہ نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے غدیر کے متعلق پانچ خطبے ہیں کہ ان میں سے ایک خطبے میں امام علیہ السلام نے تین بار قسم کھائی کہ "خداوند متعال نے غدیر سے اہم کوئی واقعہ خلق ہی نہیں کیا ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن غدیر کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں غدیر کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآنی آیات اور معصومین علیہم السلام کے فرامین کے مطابق سال کی سب سے بڑی مناسب "غدیر" ہے۔

انہوں نے کہا: غدیر کو زندہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

انجمن غدیر کے سربراہ نے کہا: امام جعفرصادق علیہ السلام کے غدیر کے متعلق پانچ خطبے ہیں کہ ان میں سے ایک میں امام علیہ السلام نے تین بار قسم کھائی ہے کہ "خداوند متعال نے غدیر سے اہم کوئی واقعہ خلق ہی نہیں کیا ہے"۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: غدیر سے قبل مذہبی شعراء کو تیاری کرنی چاہیے اور مذہبی انجمنوں کو بھی جشن کی تقریبات کے انعقاد کے لیے اپنی تیاریوں کو تیز کرنا چاہیے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: غدیر کا تعارف اور احیاء درحقیقت دین خدا کی مدد کرنے کا بہترین مصداق ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: غدیر سے پہلے اور بعد میں بہت اہم ایام ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عید قربان سے لے کر عید غدیر تک تمام بڑی مناسبتوں میں وسیع پیمانے پر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے آخر میں کہا: عید غدیر کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اس دن لوگوں کو کھانا کھلانے، روزہ رکھنے، لوگوں کی احوال پرسی کرنے، عقد اخوت اور جشن کی تقریبات کے انعقاد سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .