۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام رمضانی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین رمضانی نے کہا: عیدِ غدیر عیدِ امتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عیدِ ولایت ہے۔ انہوں نے کہا: عیدِ غدیر اسلام کی حیات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت (ع) ورلڈ اسمبلی کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین رمضانی نے شہر رشت میں "دعاء مکارم اخلاقِ امام سجاد علیہ السلام میں با اخلاق انسان کی خصوصیات" کے موضوع پر ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: عیدِ غدیر عیدِ امتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عیدِ ولایت ہے۔

انہوں نے کہا: اس عید میں حقیقتِ ولایت کو درک کرنے کے بعد اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین رمضانی نے مزید کہا: عید غدیر میں لوگوں کو کھانا کھلانے کے علاوہ حقیقتِ غدیر کا احیاء بھی بہت ضروری ہے۔

صوبہ گیلان میں ایرانی ایکسپرٹس اسمبلی (مجلسِ خبرگان) کے ممبر نے کہا: امیر المومنین علیہ السلام نے ایک حدیث میں فرمایا ہے کہ "اگر کسی کے پاس کوئی عہدہ ہو اور کچھ مدت کے بعد اسے معلوم ہو کہ وہ اس پوسٹ سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا اور اس سے بہتر فرد موجود ہے تو اگر وہ اس عہدے کو اس کے اہل شخص کے حوالے نہ کرے تو اس نے خیانت کی ہے"۔

انہوں نے کہا: بعض افراد کہتے ہیں کہ غدیر صرف ایک تاریخی قصہ ہے جبکہ ہم اگر غدیر کی تعلیمات پر توجہ کریں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ غدیر اسلام کی حیات کے لئے ایک تاریخی حقیقت ہے۔

حجت الاسلام رمضانی نے کہا: ولایت اس قدر اہم ہے کہ اگر تمام حضرت علی علیہ السلام سے محبت کرتے تو خدا جہنم کو خلق ہی نہ کرتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .