حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسمان ولایت و امامت کے آٹھویں اخترِ تابناک حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے شہر تبریز میں جشن کی ایک پرشکوہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں مہدویت فاؤنڈیشن کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین آقای جانی اور حجت الاسلام والمسلمین بنی فاطمہ نے خطاب کیا۔
حجت الاسلام آقا جانی نے اپنے خطاب میں کہا: انتظار فرج، خود فرج و ظہور کا جز ہے۔
انہوں نے مزید کہا: غدیر ہماری سب سے بڑی عید ہے لیکن وارثِ غدیر کہاں ہے؟
انہوں نے کہا: اگر شیعہ غدیر سے اپنے زمانے کے امام تک نہ پہنچے تو گویا اس نے غدیر کے پیغام کو درک ہی نہیں کیا۔
حجت الاسلام آقاجانی نے کہا: حدیث سلسلۃ الذھب "لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ حِصْنِی ... أَنَا مِنْ شُرُوطِهَا" امام رضا علیہ السلام سے نقل ھوئی ہے۔ امام رضا علیہ السلام نے توحید کے شرائط کے متعلق فرمایا "أَنَا مِنْ شُرُوطِهَا"یعنی توحید کی شرائط میں سے ایک امامت ہے اور اس سے مراد امام زندہ ہے۔
دورۂ مہدویت کے استاد حجت الاسلام بنی فاطمہ نے کہا: زمین و آسمان میں جو کچھ ہے وہ سب خدا کی نعمتیں اور خدا کی قدرت کی نشانیاں ہیں لیکن خدا کی عظمت کا پرتو صرف خدا کی ذات میں ہی نظر آتا ہے۔