۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فرحزاد رئیس ستاد مردمی غدیر

حوزہ / امریکہ میں عاشورہ کے دن امام حسین علیہ السلام کے ماتمی سنگتیں 20,000 لوگوں کو کھانا کھلاتی ہیں اور لندن میں عاشورہ کے دن 40 چوراہوں کو بند کر دیا جاتا ہے، جس طرح ہم نے دنیا کو عاشورہ سے روشناس کرایا ہے اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ جس قدر ہو سکے حضرت علی علیہ السلام اور غدیر کو بھی مظلومیت سے نکالیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے غدیر عوامی کمیٹی کی طرف سے سازمانِ تبلیغاتِ اسلامی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں امام صادق علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "کیا تم سمجھتے ہو کہ دنیا میں خدا غدیر سے زیادہ کسی کو روزی عطا کرتا ہے؟! نہیں؛ خدا کی قسم، نہیں؛ خدا کی قسم، نہیں؛ خدا کی قسم۔ غدیر سے غفلت برتی گئی ہے، اس کی طرف توجہ دی جانی چاہئے۔ اگر معاشرے میں ولایتِ امیرالمومنین علیہ السلام عام ہو جائے تو تمام لغزشیں اور برائیاں نیکیوں میں بدل جائیں گی۔"

انہوں نے مزید کہا: امریکہ میں عاشورہ کے دن امام حسین علیہ السلام کے ماتمی سنگتیں 20,000 لوگوں کو کھانا کھلاتی ہیں اور لندن میں عاشورہ کے دن 40 چوراہوں کو بند کر دیا جاتا ہے، جس طرح ہم نے دنیا کو عاشورہ سے روشناس کرایا ہے اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ جس قدر ہو سکے حضرت علی علیہ السلام اور غدیر کو بھی مظلومیت سے نکالیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: غدیر کا احیاء بہت ضروری ہے اور اس سے غفلت نہیں برتنی چاہئے۔ غدیر کی طرح کسی دن کی اطعام اور کھانے کھلانے پر تاکید نہیں کی گئی ہے اور اس دن ایک مومن کو کھانا کھلانا ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء (ع) اور مومنین کو کھانا کھلانے کے برابر ہے اور غدیر کی روایت کے مطابق شبِ قدر سے بھی باعظمت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے امیر المومنین علیہ السلام کے پاکیزہ افکار کا مقابلہ کرنے کے لیے وہابیوں کے ناپاک منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دشمن جس طرح ولایتِ امیر المومنین علیہ السلام پر حملہ کرتا ہے، امام علی علیہ السلام کی توحید اور رسالت پر حملہ نہیں کرتا۔ یہ امیرالمومنین علیہ السلام کے منفرد مقام کو ظاہر کرتا ہے جس پر تاکید کی جانی چاہیے۔

غدیر عوامی کمیٹی کے سربراہ نے مقامِ غدیر پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے فرمایا کہ "غدیر کے بعد کسی کے لیے کوئی عذر باقی نہیں رہتا"۔ ہم سب کا فرض ہے کہ غدیر کو مظلومیت اور ویرانی سے نکالیں اور اس عظیم دن کی نشر و اشاعت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .