۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام رمضانی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے ماہ محرم کی آمد کے موقع پر " عاشورہ کی معرفت" کے عنوان سے منعقد ایک اجلاس میں کہا کہ عاشورہ ایک معجزہ ہے، عاشورہ خدا کی وحدانیت اور روز قیامت پر دلیل ہے اور انسان کو خدا تک پہنچاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے ماہ محرم کی آمد کے موقع پر " عاشورہ کی معرفت" کے عنوان سے منعقد ایک اجلاس میں ایام غم کی آمد پر تعزیت پیش کی اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ عاشورہ ایک معجزہ ہے، کہا: عاشورہ خدا کی وحدانیت اور قیامت پر دلیل ہے اور انسان کو خدا تک پہنچاتا ہے۔

مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: عاشورا کو صحیح طریقے سے بیان کیا جائے تو اس سلسلے میں توہمات اور تحریفات خود دور ہوجائیں گی اور اس کے ساتھ ہی واقعہ عاشورا کے سلسلے میں ایک نئی صورت لوگوں کے سامنے آ جائے گی۔

مجلس خبرگان رہبری (ماہرین اسمبلی) میں گیلان کے نمائندے نے بیان کیا : واقعہ عاشورہ کا اگر صحیح طریقے سے تجزیہ کیا جائے اور جزئیات کے ساتھ اس کی معرفت حاصل کی جائے تو عاشورہ میں خدا تک پہنچا دے گا، بہت سے لوگ مکتب عاشورہ سے خود کو آشنا کرنا چاہتے ہیں اور اس کے متعلق جاننا چاہتے ہیں؛ عاشورہ ایک حسی اور عقلی معجزہ ہے۔

انہوں نے کہا: روز عاشور لوگوں کی ایک بڑی تعداد چند لوگوں کے مقابل کھڑی ہو جاتی ہے اور دل اہلا دینے والے جرائم کی مرکب ہوتی ہے، روز عاشورہ پاکیزہ ترین لوگ جن میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی شامل تھے شہید اور اسیر ہوئے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے مزید کہا: طاقت اور دولت بعض اوقات انسانوں کو بدترین جرائم کے ارتکاب کی جانب لے جاتی ہے، اقتدار، منصب اور قیادت کی ہوس ایسی بڑھ گئی کہ عاشوراہ کے دن پاک ترین لوگ شہید ہو گئے۔

مجلس خبرگان رہبری (ماہرین اسمبلی) میں گیلان کے نمائندے نے یہ بیان کیا کہ امام حسین (ع) کی مجلس میں شرکت کرنا اور آنسو بہانا ضروری ہے لیکن کافی نہیں ہے، عزاداری اہل بیت (ع) میں شرکت کے بعد ایک نیا کام شروع ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان مجلس کے بعد زمانے، زمینے کی شناخت اور ولی خدا کی معرفت حاصل کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .