۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حجت الاسلام رضوانی

حوزہ/ بویین زہرا کےامام جمعہ نے کہا : امام حسین علیہ السلام کے غم میں آنسو بہانا ایک عظیم عبادت ہے لیکن ایسا آنسو جو معرفت کے ساتھ ہو وہ معاشرے کی روح اور ذہن پر اثر کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بویین زہرا کے امام جمعہ حجۃ الاسلام اسد اللہ رضوانی نے شہر بویین میں ایک مجلس کے دوران کہا: محرم کا مہینہ امام حسین (ع) کے لئے آنسوؤں بہانے اور غم منانے کا مہینہ ہے۔یہ مہینہ خدا اور بندوں کے درمیان ایک خاص قدر اور قربت کا مہینہ ہے۔

بویین زہرا کےامام جمعہ نے کہا: محرم کے ایام میں مجالس حسینی کے انعقاد اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو بیان کرنے کا ثواب اللہ کی راہ میں عبادت اور جہاد کے برابر ہے، یہ مجلسیں معاشرے میں بیداری اور قدرت کا باعث بنتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: سوشل میڈیا کے اس زہر آلود ماحول میں مجلسوں اور جلوسوں میں شرکت کرنا ، دشمن میڈیا سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔

بویین زہرا کے امام جمعہ نے کہا: امام حسین علیہ السلام نماز اور تمام اصول دین اور فروع دین کو زندہ رکھنے کے لیے قیام کیا، لہذا امام حسین (ع) کے عزاداروں کو بھی چاہیے کہ اپنے دینی فرائض کو ادا کریں کیوں کی امام حسین علیہ السلام نے جنگ کے دوران اپنی نماز ادا کی تھی۔

انہوں نے کہا: ان دنوں میں منعقد ہونے والی تمام مجلسیں، اشعار، سوز و سلام اور پڑھے جانے والے نوحے، مستن، اور معتبر شیعہ منابع سے ہونا ضروری ہے، اور مقررین، مصنفین اور مجلس عزا میں تمام پڑھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ ان چیزیں پڑھے سے گریز کریں جس سے سامعین اجتناب کرتے ہیں، اور تمام مصائب اہل بیت علیہم السلام اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی روایات پر مبنی اور مستند ہونا چاہیے۔

حجۃ الاسلام رضوانی نے کہا: امام حسین علیہ السلام کے غم میں آنسو بہانا ایک عظیم عبادت ہے لیکن ایسا آنسو جو معرفت کے ساتھ ہو وہ معاشرے کی روح اور ذہن پر اثر کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .