امام حسین(ع)
-
روز عاشور حسینی چوک گھگھر پھاٹک بن قاسم ملیر کراچی میں جلوس عزا برآمد
حوزہ/10 محرم الحرام کا جلوس کربلا کے شہداء کی یاد میں حسینی چوک گھگھر پھاٹک بن قاسم ملیر کراچی صبح 10 بجے نکالا گیا۔
-
عاشورہ کے متعلق شبہات کا ازالہ:
کیا شب عاشور اصحاب میں سے کوئی امام حسین ؑ کو چھوڑ کر گیا ہے؟/شب عاشور امامؑ کے اصحاب کی تعداد کتنی تھی؟
حوزہ/ امام علیہ السلام نے اپنے اصحاب سے جب شب عاشور یہ درخواست کی کہ یہ دشمن صرف ہمارے خون کے پیاسے ہیں، لہذا وہ انہیں چھوڑ کر چلے جائیں تو متفقہ طور پر سب نے کہا کہ اگر ہمیں میں ہزار بار بھی مارا جائے اور پھر زندہ کیا جائے اور پھر مارا جائے جب بھی ہم آپ کے قدموں میں جان نثار کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
-
آزاد ہندوستان کی نعمت آزادی کو سلام!
حوزہ/ اس یوم آزادی کے حسین اور پر مسرت موقع پر اس بات پر بھی غور کریں کہ وطن سے محبت کاتقاضا پرچم کشائی اور گانا بجانا اور خوشیاں منانا ہی نہیں ہے بلکہ اس خوبصورت جمہوری ملک سے محبت کا تقاضا یہ بھی ہے کہ ہم اِس کی تعمیر وترقّی میں اپنا کردار ادا کریں۔
-
کیا واقعاً یزیدیوں کو امام (ع) کی معرفت نہیں تھی؟ اور ان کے گمان کے مطابق امام(ع) نے خلیفہ وقت یزید کے خلاف خروج کیا تھا؟
حوزہ/ کیا واقعاً یزیدیوں کو امام علیہ السلام کی معرفت نہیں تھی؟ اور ان کے گمان کے مطابق امام(ع) نے خلیفہ وقت یزید کے خلاف خروج کیا تھا؟ اگر ایسا ہے، تو کیا وہ اپنے عمل میں (چونکہ کہ ان کا ارادہ خیر تھا) ثواب کے مستحق ہوں گے؟
-
دنیائے اسلام قیام امام حسین (ع) کی مرہون منت ہے؛ استاد حوزہ علمیہ آیۃ اللہ یثربی
حوزہ/ حجۃ الاسلام مجید زجاجی نے کہا: اگر امام حسین علیہ السلام کا قیام نہ ہوتا تو اسلام کا کوئی نام و نشان باقی نہ رہتا۔ ہم یقیناً آج اور ہمیشہ سے ہی شہداء کے قیام کے مرہون منت ہیں۔
-
کسی کا سماج کو ناکارہ بنا دینا بھی ایک طرح کا قتل ہے بلکہ اشد من القتل ہے؛ حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی
حوزہ/ یزیدیوں نے قتل نفس ناحق سے اپنے شرم آور منصوبے سے پردہ اٹھایا اور سماج کو ناکارہ بناکر فساد برپا کیا جبکہ کسی کا سماج کو ناکارہ بنا دینا بھی ایک طرح کا قتل ہے بلکہ اشد من القتل ہے۔
-
امام حسین (ع) کے انقلابی اصول ہر انقلاب کے متقاضی شخص کے لئے مشعل راہ ہیں ؛ مولانا سید تقی عباس رضوی
حوزہ/ پندرہ اگست 1947 کو اگر ہندوستانی عوام نے غلامی کے شکنجوں سے آزادی اور آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا حق حاصل کیا ہے تو یہ در حقیقت اسوہ نواسۂ رسول اور کربلا کی تحریک ہی کا نتیجہ ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے انقلابی اصول ہر انقلاب کے متقاضی شخص کے لئے مشعل راہ ہیں۔
-
کیا امام حسین (ع) نے روز عاشورا دشمن سے پانی کی درخواست کی تھی؟
حوزہ/ کسی ایک بھی معتبر منابع میں کوئی ایک ایسی عبارت موجود نہیں ہے کہ جس کا مفہوم یہ ہو کہ امام علیہ السلام کی طرف سے دشمن سے پانی کی درخواست کی گئی ہو۔
-
مقصد قیام امام حسینؑ
حوزہ/ حسینؑ کا مقصد نوعِ انسانیت سے وابستہ تھا اور اجتماعی حیثیت رکھتا تھا اس لئے انسانیت نے اپنا دل چیر کر اس کی یاد کو محفوظ کرلیا۔
-
امام حسین (ع) اور ان کے انصار رہتی دنیا تک صبر و استقامت کا استعارہ بن گے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ میدان کربلا میں انصار حسینی کی مختصر سی تعداد نے فرزند رسول اور خاندان رسول کے افراد کے دفاع میں شجاعت کا ایسا تاریخی باب رقم کیا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں مل سکے گی۔
-
زیدپور ضلع بارہ بنکی میں جاری عشرہ مجالس سے خطاب:
عزائے مولا کو رضائے مولا کے مطابق انجام دیں: حجۃ الاسلام ظہور مہدی مولائی
حوزہ/ یہ مجلس عزا جس سے منسوب ہے اسی کی رضا کے مطابق اسے انجام دیاجائے اور زمانہ غیبت میں اس عزائے مولا کو رضائے مولا کے مطابق انجام دینے کا راستہ نائب امام اور نائب مولا کی تقلید کرنا ھے۔
-
امام حسین (ع) نے درمیان حج مکہ کو کیوں وداع کیا؟ اور حج کو کامل کیوں نہیں فرمایا؟
حوزہ/ یہ جو مشہور ہے کہ امام نے درمیان حج مکہ کو ترک کردیا اور حج پورا نہیں کیا یہ غلط ہے،اس لئے کہ امام علیہ السلام نے ۸ ذی الحجہ کو مکہ چھوڑا ہے یعنی "یوم الترویہ"(۱) جبکہ حج کے اعمال جو مکہ میں احرام کے ساتھ اور عرفات میں وقوف کے ساتھ شروع ہوتے ہیں اس کا آغاز ذی الحجہ کی شب نہم سے ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ امام ابھی حج میں وارد ہی نہیں ہوئے تھے۔
-
انسانیت کی بقا کے لئے ذکر امام حسین (ع) کرنا ہر زمانے کی ضرورت، مولانا علی عمار
حوزہ/ مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام نزد صدر امام بارگاہ جونپور میں طلاب و اساتذہ کی جانب سے مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس مدرسہ ھذا کے ہال میں کامیابی کے ساتھ بر پا ہوئی۔جس میں کافی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسےحسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔
-
کراچی میں عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی دوسری مجلس عزا سے خطاب؛
ماہ محرم دوسروں کو امام عالی مقام کی طرف دعوت دینے کا مہینہ ہے، علامہ ناظر عبّاس تقوی
حوزہ/ اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں۔مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان کا ملت تشیع سے کوئی تعلق نہیں۔
-
نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب؛
خدا اور امام حسین کے مابین تعلق اپنی مثال آپ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ یہ ایام محرم و عاشورا اور یہ موسم عزا انسانوں کو امامت جو کہ رسالت کے سائے میں ہے تازگی فراہم کرنے کا مہینہ ہے تاکہ انسان اپنی ذمہ داریوں کی جانب متوجہ ہو اور اجتماعی مسائل کی شناخت میں کسی قسم کی کمزوری کا شکار نہ ہو اور ذاتی و شخصی اعتبار سے بھی اپنے امور میں منظم ہوسکے۔
-
امام حسین (ع) کے غم میں اشک بہانا عظیم عبادت ہے: حجۃ الاسلام اسد اللہ رضوانی
حوزہ/ بویین زہرا کےامام جمعہ نے کہا : امام حسین علیہ السلام کے غم میں آنسو بہانا ایک عظیم عبادت ہے لیکن ایسا آنسو جو معرفت کے ساتھ ہو وہ معاشرے کی روح اور ذہن پر اثر کرتا ہے۔
-
دنیا کی کسی بھی تحریک نے امام حسین (ع) کی تحریک کے مانند دلوں کو منقلب نہیں کیا
حوزہ/ صوبہ قزوین کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کی نمائندگی کرنے والی تنظیم کے سربراہ نے کہا: تاریخ انسانی میں کسی بھی تحریک نے امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مانند دلوں کو منقلب نہیں کیا اور نہ ہی اس تحریک کے مانند کسی تحریک نے انسان میں عزت، آزادی، جذبات اور مساوات کی روح پھونکی ۔
-
عاشورہ ایک معجزہ ہے ؛ مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے ماہ محرم کی آمد کے موقع پر " عاشورہ کی معرفت" کے عنوان سے منعقد ایک اجلاس میں کہا کہ عاشورہ ایک معجزہ ہے، عاشورہ خدا کی وحدانیت اور روز قیامت پر دلیل ہے اور انسان کو خدا تک پہنچاتا ہے۔
-
عوام بے شعور ہو تو یزید خلیفہ اور حسینؑ باغی قرار پاتا ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام باشعور ہوں تو ڈیماگوگری اور ان مصنوعی ہیروز و ولن سے نجات دے سکتے ہیں، عوام بے شعور ہوں تو یزید خلیفہ اور (نعوذ باللہ) حسینؑ باغی قرار پاتا ہے۔
-
امام وقت (عج) کو بھی ویسے ہی ناصرین کی ضرورت جیسے امام حسین (ع) کے تھے، محترمہ فائزہ
جسطرح سے بی بی سیدہ (ع) نے قیام کیا اور آپ پہلی شخصیت تھیں جو دفاع امامت کے لیے کھڑی ہوئی،ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام وقت کے دفاع کے لیے آمادہ ہونا چاہیے۔
-
امام حسین(ع) کے کٹے سر کی نوک نیزہ پر قرآن کی تلاوت
امام حُسین علیہ السلام کے سر مبارک سے تلاوت کا واقعہ۔
-
امام حسین (ع) نے امت کو گمراہی سے نجات دی، مولانا سید غافر رضوی
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کے ذریعہ پوری امت کو گمراہی سے بچایا ہے۔ اگر امام حسینؑ قیام نہ کرتے تو امت مسلمہ تباہی کے گھاٹ اترجاتی۔
-
حسین (ع) غم میں تیرے کائنات روتی ہے، خواہر سویرا بتول
حوزہ/ دنیا آج بھی دیکھ رہی ہے کہ راہیانِ راہِ وفا اور عاشقانِ سید الشہداء آج بھی کربلائے عصرِ میں اپنے خون کا ہدیہ مصمم ارادوں اور استور قدموں کے ساتھ دے رہے ہیں۔
-
کربلا میں اگر رسول (ص) ہوتے تو آپ بھی وہی کرتے جو آپ کے پیارے نواسے حسینؑ نے کیا، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ آج سارا زمانہ اس لئے امام حسین کو یاد کرتا ہے کہ اللہ چاہتا ہے کہ حسین کو یاد کیا جاتا رہے ہم اس عزاداری سید الشہداء کے صرف نوکر ہیں اور نوکروں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے مالک کے مہمانوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
-
امام حسین (ع) کی شخصیت ہر باضمیر انسان کی رہبر، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور نے کہا کہ امام حسین (ع) ایک دور کی شخصیت نہیں، امام حسین (ع) کی زیست صرف درسی کتابوں میں ایک آدھ باب تک محدود نہیں بلکہ آپ(ع) قیامت تک آنے والے ہر باضمیر انسان کے رہبر ہیں۔
-
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام امام حسین (ع) اور احیای ولایت کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد +تصاویر
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین آقای سید سعید موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کے ذریعے ولایت الہی اور ولایت طاغوت کو ہمیشہ کیلئے عیاں کیا ہے اور دونوں ولایتوں کو صاف و شفاف طریقے سے بیان کیا ہے۔ ہمیں امام حسین علیہ السلام کی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے آج کے دور میں ولایت الہی کے احیاء کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
-
امام حسین (ع) اور قرآن مجید
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام تاریخ انسانی کی ایسی ہی لازوال و بے مثال منفرد شخصیت ہیں جنکی حیات طیبہ کو عہدِ طفلی سے ہی قرآن مجید کے مطابق اس انداز سے ڈھالا گیا کہ آپ کا ہرعمل آیات الہی کی تجلی بن کر اُفق عالم پرچمکا، یہی وجہ ہے کہ آپ ؑکو عِدل و شریک قرآن کہا گیا ہے۔