۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
لنگه

حوزہ/ حجۃ الاسلام جواد اسماعیل نیا محرم الحرام کی آمد پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کو تمام نوع انسانی کے لئے ہیں، محرم غم کا مہینہ ہے کہ جس میں شعور حسینی ملتا ہے ۔ لہٰذا مجالس عزائے امام حسین علیہ السلام میں سب کے لیے دنیا و آخرت کی سعادت ہے اور سیرت حسینی سے مستفید ہونے کا بہترین موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام جواد اسماعیل نیا نے شہر بندرلنگہ میں نماز جمعہ کے خطبہ میں محرم الحرام کی آمد پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کو تمام نوع انسانی کے لئے ہیں، محرم غم کا مہینہ ہے کہ جس میں شعور حسینی ملتا ہے ۔ لہٰذا مجالس عزائے امام حسین علیہ السلام میں سب کے لیے دنیا و آخرت کی سعادت ہے اور سیرت حسینی سے مستفید ہونے کا بہترین موقع ہے۔

بندر لنگہ کے امام جمعہ نے کہا: رہبر معظم نے نماز جمعہ کی اہمیت کے بارے میں فرمایاہے کہ نماز جمعہ ایک غیر معمولی فریضہ ہے، ہم اسے ادا کرتے ہیں۔ نماز جمعہ جیسی کوئی چیز نہیں، حتیٰ کہ یہ حج سے بھی زیادہ غیر معمولی ہے۔

حجۃ الاسلام اسماعیل نیا نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: میں شہروں اور دیہاتوں کے ذمہ داروں اور معززین کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ شہر کی نماز جمعہ میں پرجوش موجودگی کا ثبوت دیں۔

امام جمعہ بندرلنگے نے ہفتہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکے سلسلے میں کا تذکرہ کیا اور ان ایام کے بارے میں کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کی سیرت کی پیروی کرتے ہوئے ہم ان دوفراموش شدہ فرائض کو زندہ کریں گے، کیوں کہ امام حسین علیہ السلام کے خروج کا مقصد ہی یہی تھا ، جیسا کہ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ : اُرِيدُ أن آمُرَ بِالْمَعرُوفِ و أنهي عَنِ الْمُنكَرِ، میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی غرض سے نکلا ہوں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .