۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حجت‌الاسلام سید مرتضی فاطمیان قزوین

حوزہ / مدرسہ علمیہ قزوین کے استاد نے کہا: اگرچہ محرم الحرام کے پہلے عشرے کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا نام دیا گیا ہے لیکن یہ فریضہ سال بھر میں صرف اس عشرے تک محدود نہیں ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید مرتضی فاطمیان نے آج صبح شہر اقبالیہ میں ائمہ جماعت کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے ایام محرم الحرام اور سیدالشہداء علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کے ایام شہادت کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت عرض کی اور کہا: اگرچہ محرم الحرام کے پہلے عشرے کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا نام دیا گیا ہے لیکن یہ فریضہ سال بھر میں صرف اس عشرے تک محدود نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: امر بالمعروف و نہی عن المنکر انسان کو گمراہیوں، گناہوں اورسماجی برائیوں سے بچاتا ہے اور اگر انسان اس فریضہ پر عمل نہ کرے تو فرد اور معاشرہ دونوں پر گمراہیوں اور گناہوں میں آلودہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگتے ہیں۔

مدرسہ علمیہ قزوین کے اس استاد نے کہا: محرم و صفر کے ایام میں اس فراموش شدہ فریضہ کو ادا کرنے کی بہترین فرصت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مرتضی فاطمیان نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے بھی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے احیاء کے لیے قیام کیا۔

شہر اقبالیہ کے امام جمعہ نے کہا: چودہ صدیاں گزرنے کے باوجود بھی آج واقعہ عاشورہ زندہ و جاوید ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو مسلمان جوانوں تک پہنچائیں اور دشمنان اسلام کو اجازت نہ دیں کہ وہ مسلم جوانوں کو ثقافت عاشورا سے درس دور کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .