پیر 20 اکتوبر 2025 - 05:21
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فروغ انتہائی قابل قدر اور اجر و ثواب کا حامل ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین ربانی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ذمہ داری کو معاشرہ میں رواج دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا آغاز حکومتی اداروں سے ہونا چاہیے اور تمام افراد کو اس کے نفاذ میں تعاون کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تهران کی رپورٹ کے مطابق، امر به معروف و نهی از منکر کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد رضا میر شمسی نے وزارت کشاورزی میں نمائندہ ولی فقیه حجت الاسلام والمسلمین ربانی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ڈاکٹر میر شمسی نے اپنی گفتگو میں مختلف اداروں میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی کونسلیں قائم کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اداروں میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی کونسلیں قائم کرنا اداروں کے انتظامی امور میں انتہائی موثر مدد ثابت ہو سکتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ربانی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو فروغ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو فروغ دینا ایک قابل قدر اور محنت طلب کام ہے جو یقینا انسان کے اعمال میں ذخیرہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جو لوگ اس راستے پر چلتے ہیں، درحقیقت وہ معاشرے کی بھلائی اور صلاح کے لیے کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور عنداللہ مأجور ہیں لہذا انہیں اس راستے میں پیش آنے والی مشکلات کے مقابلے میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔

انہوں نے معاشرہ میں اس الہی ذمہ داری کو رواج دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا معاشرہ میں اس فریضہ کے نفاذ میں سب کو مل کر تعاون کرنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha