۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ترکاشوند

حوزہ/ حجۃ الاسلام ترکاشوند نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کوایک دینی اور شرعی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک کر دینا حرام ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ملائر کے عبوری امام جمعہ حجۃ الاسلام احسان ترکاشوند نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں نمازیوں کو تقویٰ الہی کی پابندی کی تلقین کرتے ہوئے کہا:ماہ رمضان المبارک خدا کا مہینہ اور قرآن کی بہار ہے جس میں شیطان قید تھا، لیکن اس مقدس مہینے کے اختتام کے بعد ہمیں اپنی روح کا خیال رکھنا چاہیے اور سال بھر اس کے روحانی مزاج کو برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے نماز اول وقت سمیت تمام واجبات الہی کی ادائیگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: ملکی سطح پر قرآنی محافل کا انعقاد معاشرے میں روحانی فضا پیدا کرنے میں بہت کارآمد ہے جسے سال بھر جاری رہنا چاہیے۔

ملائر کے امام جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ان ملاقاتوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہمیں دنیا کے لیے نمونہ ہونا چاہئے، اسلامی جمہوریہ ایران تمام شعبوں میں ایک نمونہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: حجاب کی پابندی ایک قانونی اور شرعی مسئلہ ہے اور قانون کا احترام کیا جانا چاہئے، اسلامی جمہوریہ ایران میں بے حجابی مناسب نہیں ہے کیوں کہ یہ ایک اسلامی ملک ہے اور ہمیں پوری دنیا کے لئے ایک نمونہ ہونا چاہئے۔

حجۃ الاسلام ترکاشوند نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کوایک دینی اور شرعی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک کر دینا حرام ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .