حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فیسٹیول «مفلحون» امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی ترویج اور اشتغال، مسکن، رونق تولید اور خاندان کے نظام کو مضبوط بنانے کے موضوع کے ساتھ شہر گلستان میں منعقد ہوا۔
آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے اس مراسم میں اس دینی فریضہ کے وسیع دائرہ کار پر زور دیتے ہوئے کہا : امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا دائرہ محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا: اس حکمِ الٰہی کو کسی مخصوص گروہ یا نمائشی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ امر بالمعروف کو ایک عوامی ثقافت کی صورت میں فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ سماج کا ہر فرد اپنی توان اور اپنی ذمہ داری کے مطابق اس کے نفاذ میں شریک ہو سکے۔
گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے دینی اقدار کی ترویج میں گفتار و کردار کی ہم آہنگی پر بھی تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر ہمارا پیغام معروف کے بارے میں ہے تو ہمارا طرزِ عمل بھی اسی کے مطابق ہونا چاہیے کیونکہ گفتار اور کردار کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونے چاہئیں۔









آپ کا تبصرہ