۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|خیر کی دعوت اور نہی عن المنکر مومنین میں اتحاد پیدا کرنے کے طریقے ہیں۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر خیر کی دعوت ہے۔ معاشرہ پر نظر رکھنا دو مرحلے رکھتا ہے ایک خیر کے اعمال کا بیان کرنا اور اس کے بعد امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ‎﴿آل عمران، 104﴾

ترجمہ: اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہیے جو نیکی کی دعوت دے اور اچھے کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی وہ لوگ ہیں (جو دین و دنیا کے امتحان میں) کامیاب و کامران ہوں گے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ کچھ ایسے اہل ایمان کا ہونا ضروری ہے جو خیر کی دعوت دیں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کریں.
2️⃣ خیر کی دعوت اور نہی عن المنکر مومنین میں اتحاد پیدا کرنے کے طریقے ہیں.
3️⃣ امر بالمعروف و نہی عن المنکر خیر کی دعوت ہے.
4️⃣ معاشرہ پر نظر رکھنا دو مرحلے رکھتا ہے ایک خیر کے اعمال کا بیان کرنا اور اس کے بعد امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا.
5️⃣ معاشرہ کی فلاح و کامیابی میں خیر کی دعوت، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا بنیادی کردار و اہمیت.
6️⃣ اہداف کی پیشرفت کے لئے اجتماعی اقدام مؤثر کردار ادا کرتے ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .