۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عطر قرآن

حوزہ|انسان کے اعمال کے بارے اللہ تعالیٰ کے علم پر توجہ انسان کو برے اور مکروہ اعمال سے روکتی ہے

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
‏قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَأَنتُمْ شُهَدَاءُ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ‎﴿آل عمران، 99﴾‏

ترجمہ: کہیے۔ اے اہل کتاب! آخر تم اس شخص کو جو ایمان لانا چاہتا ہے کیوں خدا کی راہ سے روکتے ہو؟ اور چاہتے ہو کہ اس راہ (راست) کو ٹیڑھا بنا دو حالانکہ تم خود گواہ ہو (کہ سیدھی راہ یہی ہے) اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے بے خبر نہیں ہے.


تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ مومنین کو راہِ خدا سے روکنے کی وجہ سے اہل کتاب کی توبیخ.
2️⃣ اہل کتاب کا اسلام کی پیشرفت کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا.
3️⃣ دین اسلام "سبیل اللہ" ہے.
4️⃣ اسلام کے راستے کو منحرف ظاہر کرنا یہودیوں کا اسلام کے مقابلے میں ایک طریقہ.
5️⃣ اہل کتاب کے علماء کا اسلام کی حقانیت کے بارے مکمل طور پر آگاہ ہونا.
6️⃣ انسان کے اعمال کے بارے اللہ تعالیٰ کے علم پر توجہ انسان کو برے اور مکروہ اعمال سے روکتی ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .