۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عطر قرآن

حوزہ|دنیا والوں کے لئے کعبہ میں ہدایت کی نشانیاں موجود ہیں. کعبہ میں مقام ابراہیم علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی روشن آیات میں سے ہے

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ ۖ وَمَن دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ۗ وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ ‎﴿آل عمران، 97﴾‏

ترجمہ: اس گھر میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں (منجملہ ان کے ایک) مقام ابراہیم ہے۔ اور جو اس میں داخل ہوا اسے امن مل گیا۔ اور لوگوں پر واجب ہے کہ محض خدا کے لیے اس گھر کا حج کریں جو اس کی استطاعت (قدرت) رکھتے ہیں اور جو (باوجود قدرت) کفر کرے (انکار کرے) تو بے شک خدا تمام عالمین سے بے نیاز ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ دنیا والوں کے لئے کعبہ میں ہدایت کی نشانیاں موجود ہیں.
2️⃣ کعبہ میں مقام ابراہیم علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی روشن آیات میں سے ہے.
3️⃣ کعبہ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عبادت گاہ.
4️⃣ جو لوگ کعبہ میں داخل ہو جائیں انہیں مکمل امنیت حاصل ہے.
5️⃣ حج کرنا استطاعت رکھنے والوں کا حق.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .