۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
عطر قرآن

حوزہ|تاریخ کا مطالعہ انسان کی تربیت اور ہدایت کا پیش خیمہ ہے۔ معاشرہ کے افراد کے درمیان اتحاد، الفت اور بھائی چارہ انسانوں پر اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ‎﴿آل عمران، 103﴾‏

ترجمہ: اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ پیدا نہ کرو اور اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے کہ تم آپس میں دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی اور تم اس کی نعمت (فضل و کرم) سے بھائی بھائی ہوگئے۔ اور تم آگ کے بھرے ہوئے گڑھے (دوزخ) کے کنارے پر کھڑے تھے جو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنی نشانیاں ظاہر کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پا جاؤ.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ سب لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی رسی کے ساتھ تمسک و وابستگی اور تفرقہ سے اجتناب ضروری ہے.
2️⃣ اللہ کی رسی (قرآن و سنت) سے وابستگی اہل ایمان کی صفوں میں وحدت کا موجب ہے.
3️⃣ ایمان، تقویٰ اور سر تسلیم خم کرنا اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھامنے اور اختلاف و افتراق سے بچنے کے اسباب ہیں.
4️⃣ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد رکھنا ضروری ہے.
5️⃣ دلوں میں الفت پیدا کرنا، لوگوں میں اتحاد پیدا کرنا اور ان کے درمیان دشمنیوں کا خاتمہ کرنا انبیاء علیہم السلام کے اہداف میں سے ہے.
6️⃣ معاشرہ کے افراد کے درمیان جذباتی تعلقات و روابط (دوستی و دشمنی) کا مرکز دل ہے.
7️⃣ تاریخ کا مطالعہ انسان کی تربیت اور ہدایت کا پیش خیمہ ہے.
8️⃣ معاشرہ کے افراد کے درمیان اتحاد، الفت اور بھائی چارہ انسانوں پر اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں.
9️⃣ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیات بیان کیے جانے کا مقصد انسان کی ہدایت ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .