۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
عطر قرآن

حوزہ|قیامت کے دن سفید چہرے والے دائمی و جاوید رحمت میں ڈوبے ہوئے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا اللہ تعالیٰ کی دائمی رحمت میں غرق ہونے کا موجب ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ‎﴿آل عمران، 107﴾‏

ترجمہ: اور جن کے چہرے سفید (نورانی) ہوں گے وہ خدا کی رحمت میں ہوں گے اور ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ قیامت کے دن سفید چہرے والے دائمی و جاوید رحمت میں ڈوبے ہوئے ہوں گے.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا اللہ تعالیٰ کی دائمی رحمت میں غرق ہونے کا موجب ہیں.
3️⃣ ایمان پر ہمیشہ باقی رہنا چہرے کی نورانیت اور الہیٰ رحمت میں ہمیشہ غرق رہنے کا موجب ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .