۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
عطر قرآن

حوزہ|جو کچھ زمین اور آسمانوں میں ہے ان کا تنہا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔۔اللہ تعالیٰ کا عالم کائنات کا مالک ہونا اس سے ہر قسم کے ظلم و ستم کی نفی کی دلیل ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ ‎﴿آل عمران، 109﴾‏

ترجمہ: اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے۔ سب اللہ کا ہے اور سب معاملات کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہوتی ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ جو کچھ زمین اور آسمانوں میں ہے ان کا تنہا مالک اللہ تعالیٰ ہے.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کا عالم کائنات کا مالک ہونا اس سے ہر قسم کے ظلم و ستم کی نفی کی دلیل ہے.
3️⃣ عالم ہستی کی خلقت کا مبداء اللہ تعالیٰ کی ذات ہے.
4️⃣ عالم ہستی حرکت اور سیر کی حالت میں ہے.
5️⃣ تمام معاملات کی باگ ڈور اور کائنات کی تقدیریں اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .