۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ|اللہ کی اطاعت اور رات کو حالت سجدہ میں اللہ کی آیات کی تلاوت، انسانوں کی قدر و قیمت کا معیار ہیں۔ راتوں میں عبادت اور حالت سجدہ میں قرآن کی تلاوت کی ترغیب دینا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
لَيْسُوا سَوَاءً ۗ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ ‎﴿آل عمران، 113﴾‏

ترجمہ: یہ لوگ سب برابر نہیں ہیں۔ اہل کتاب میں ایسی ثابت قدم جماعت بھی ہے جو رات کے مختلف اوقات میں آیاتِ الٰہی کی تلاوت کرتی ہے۔ اور سجدہ ریز ہوتی ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اہل کتاب کا اپنے نظریاتی رجحانات اور اعمال و کردار میں ایک جیسا نہ ہونا.
2️⃣ بعض اہل کتاب کا اسلام کی طرف عملی اور نظریاتی رجحان.
3️⃣ اسلام کی طرف سے اچھے لوگوں کا احترام اور ان کی تعریف کرنا اگرچہ وہ مسلمان نہ بھی ہوں.
4️⃣ اللہ کی اطاعت اور رات کو حالت سجدہ میں اللہ کی آیات کی تلاوت، انسانوں کی قدر و قیمت کا معیار ہیں.
5️⃣ راتوں میں عبادت اور حالت سجدہ میں قرآن کی تلاوت کی ترغیب دینا.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .