۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پیام تبریک دبیرکل مجمع جهانی تقریب

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے مولانا حافظ نعیم الرحمٰن کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی تقریب برائے مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے مولانا حافظ نعیم الرحمٰن کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب مولانا حافظ نعیم الرحمن صاحب

سلام علیکم

آپ کو عیدالفطر کی مبارکباد اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عبادتوں کی قبولیت کی خواہش کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ بحمد اللہ، پاکستان میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے علمبرداروں میں سے ہیں، اور مسلمانوں کے اتحاد اور بھائی چارے کو تقویت دینے کے لیے آپ کی سرگرمیاں اور تقاریر قابل قدر اور قابل تحسین ہیں، عالمی استکبار اور غاصب صیہونی حکومت کی فتنہ انگیز اور غیر انسانی پالیسیوں سے بیزاری میں جماعت اسلامی کے فیصلہ کن مؤقف اور شاندار ریلیوں اور مارچوں کے انعقاد نے ہمیشہ پاکستانی عوام اور امت اسلامیہ میں مزاحمت کے جذبے کو تقویت اور وسعت عطا کی ہے۔

میں، مجمع جہانی تقریب برائے مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے، عالم اسلام کے اتحاد اور خطے میں تقریب مذاہب اسلامی کے سلسلے میں مشترکہ تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہوں۔

انشاء اللہ خدا کے فضل و کرم سے اور آپ کی مخلصانہ کوششوں سے پاکستان کے مسلمان مزید کامیابی اور ترقی کی راہوں کو طے کریں گے اور خطے میں دہشت گرد امریکہ اور صیہونیت کی نابودی کا مشاہدہ کریں گے، انشاء اللہ امت اسلامیہ اور اسلامی ممالک کے اتحاد سے ایک دن نئی اسلامی تہذیب جنم لے گی۔

حمید شہریاری

سیکرٹری جنرل مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .