جمعہ 14 مارچ 2025 - 08:00
امر بالمعروف و نہی عن المنکر اسلامی شریعت کے اہم ترین فرائض میں سے ہے

حوزہ / اصفہان میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کمیٹی کے سیکریٹری نے کہا: بعض افراد یہ سوچتے ہیں کہ اب امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی ضرورت نہیں جبکہ ایسا نظریہ اسلامی معاشرے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام محسن مظاہری نے امر بالمعروف کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا: امر بالمعروف و نہی عن المنکر اسلامی شریعت کے اہم ترین فرائض میں سے ہے اور ہر معاشرے کی ایک ضروری اور ناگزیر ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرے کی ترقی و پیشرفت کا انحصار اس فریضے پر ہے اور اگر اسے فراموش کر دیا جائے اور لوگ اس سے بے اعتنائی برتیں، تو معاشرہ سستی اور جمود کا شکار ہو جائے گا۔

اصفہان کے امر بالمعروف ستاد کے سیکریٹری نے کہا: بعض افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اب کوئی ضرورت نہیں حالانکہ یہ نظریہ اسلامی معاشرے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

امر بالمعروف و نہی عن المنکر اسلامی شریعت کے اہم ترین فرائض میں سے ہے

انہوں نے کہا: ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کا جائزہ لیں کہ کہاں اس میں نقص ہے اور کہاں غلطی ہو رہی ہے۔ جو بھی شخص یا ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں رکاوٹ پیدا کرے، وہ قانوناً مجرم ہے اور اس کے لیے سزا بھی متعین ہے۔

حجت الاسلام مظاہری نے مزید کہا: امر بالمعروف کمیٹی کا فریضہ ہے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہونے دے اور یہ ادارہ کسی قسم کی ذاتی رائے کو مسلط نہیں کرتا بلکہ قانون کی بنیاد پر کام کرتا ہے اور قوانین کے نفاذ کی نگرانی کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha