جمعرات 17 اپریل 2025 - 07:00
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں مخاطب سے نرمی اور دلسوزی سے پیش آنا ضروری ہے

حوزہ / امام جمعہ بروجرد نے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اگر سادہ اور نرم زبان میں کی جائے تو مؤثر ہوتی ہے۔ معاشرے میں دینی ثقافت کا فروغ ناگزیر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ بروجرد حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے کہا: ثقافت اور فنون سے وابستہ ادارے دین اور انقلاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق "جہاد تبیین اور انقلاب اسلامی کی ترقی و پیشرفت کو بیان کرناواجب ہے"۔

حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے کہا: عفاف و حجاب کے میدان میں ہمیں نرمی سے زبانی تذکر دینے کا حکم ہوا ہے کیونکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں نرمی اور دلسوزی سے پیش آنا ضروری ہے۔

امام جمعہ بروجرد نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے احیاء اور نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ادب اور دلسوزی کے ساتھ ان دو فریضوں کی انجام دہی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے آخر میں تمام دینی و ثقافتی اداروں اور عوام سے ان فریضوں کے نفاذ کے لیے جہادی جذبے کے ساتھ میدان میں آنے پر زور دیا اور کہا: اس مقصد کے حصول کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

لیبلز