۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام سیدموسی محمودی

حوزہ / ایران کے شہر بیجار میں مدرسہ سفیرانِ ہدایت کے سرپرست نے کہا: معاشرے میں امر بالمعروف اور نہی از منکر کے صحیح اجراء کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید موسیٰ محمودی نے مدرسہ سفیرانِ ہدایت کے معاونین اور اساتذہ کے ساتھ " امر بالمعروف اور نہی از منکر" کے موضوع پر منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مذہبی فرائض میں سے ایک امر بالمعروف اور نہی از منکر کے فریضے کی انجام دہی ہے اور ہم سب اس فریضے کو صحیح طرح انجام دینے کے ذمہ دار ہیں۔

مدرسہ سفیرانِ ہدایت کے سرپرست نے مزید کہا: امر بالمعروف اور نہی از منکر "واجبِ عینی" ہے یعنی اس فریضے میں کبھی کوئی تعطیل نہیں ہے اور ہر ایک پر فرض ہے۔ ہمیں معاشرے میں اس کے نفاذ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنا چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: جس معاشرہ میں فریضۂ امر بالمعروف اور نہی از منکر کو بخوبی انجام دیا جاتا ہے وہ معاشرہ بدون شک ترقی و پیشرفت کرتا اور بغیر کسی مشکل کے آگے بڑھتا ہے۔

حجۃ الاسلام محمودی نے کہا: بلاشبہ اگر اسلامی معاشرے میں امر بالمعروف اور نہی از منکر کم رنگ ہو جائے تو بہت سے ارکانِ اسلامی ختم ہو جائیں گے۔ اس لیے ہم سب کسی نہ کسی صورت میں اس فریضہ کی انجام دہی میں ذمہ دار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .