حوزہ نیوز ایجنسی کرمانشاہ سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ مصطفٰی علما کرمانشاہ میں "امر بالمعروف و نہی از منکر" کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی تسلیت پیش کی اور کہا: جمہوریہ اسلامی ایران میں دنیا کا سالم ترین حکومتی اور سیاسی نظام موجود ہے۔
انہوں نے ماہ ذوالحجہ اور حج کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ذوالحجہ کا مہینہ فضائل و مراتب کے لحاظ سے سب سے زیادہ پراسرار مہینہ ہے اور بندگی کے نظام میں نماز کے بعد حج کا عظیم فریضہ سب سے زیادہ اہمیت و مقام رکھتا ہے۔
آیت اللہ مصطفٰی علما نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام نے ہمیں خدا کا قرب حاصل کرنے کے راستے بیان فرمائے ہیں۔ یاد رہے کہ اسلام کبھی پرانا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا: امر بالمعروف و نہی از منکر تمام دینی احکام کا نچوڑ ہے کیونکہ احکام اسی صورت میں نافذ ہوتے ہیں جب معاشرہ میں امر بالمعروف و نہی از منکر عملی طور پر موجود ہو۔