اتوار 23 مارچ 2025 - 10:00
مومن کا وجود اسلامی معاشرے کے لیے مفید اور ثمر آور ہونا چاہیے

حوزہ/ آیت اللہ دری نجف آبادی نے رمضان المبارک کی اکیسویں شب میں اپنے خطاب کے دوران کہا: یہ بابرکت مہینہ انسان کی روحانی اور قلبی تبدیلی کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ اس مہینے کے اثرات کوانسانی  شخصیت کے تمام پہلوؤں میں ظاہر ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے شب قدر اور مولائے متقیان حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے ایامِ سوگواری کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ماہ مبارک رمضان، انسان کے قلبی اور روحانی انقلاب کا موقع ہے اور اس کے اثرات کو زندگی کے تمام پہلوؤں میں نمایاں ہونا چاہیے۔

مومن کا وجود اسلامی معاشرے کے لیے مفید اور ثمر آور ہونا چاہیے

انہوں نے رمضان المبارک کو "روحانیت اور پاکیزہ قلوب کی بہار" قرار دیتے ہوئے، قلوب، جذبات اور روحانی کیفیات میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے مومن کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مومن کا وجود اسلامی معاشرے اور انقلاب اسلامی کے لیے مفید اور ثمر آور ہونا چاہیے۔

انہوں نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی ایک حدیث کو بیان کرتے ہوئے کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "دو خصلتیں ایسی ہیں جن سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں: خدا پر ایمان اور اپنے مومن بھائیوں کو نفع پہنچانا۔"

صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے اسلامی معاشرے میں باہمی برادرانہ تعلقات کی نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: مسلمانوں کے باہمی تعلقات، ولائی بنیادوں پر ہونے چاہئیں چونکہ اگر وہ متحد رہیں گے تو مستکبرین اور استعماری طاقتیں ان پر دست درازی کی جرأت نہیں کر سکیں گی۔

انہوں نے سورہ توبہ کی آیت نمبر 71"وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اسلامی معاشرے میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha