۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
نماینده ولی فقیه در استان کردستان

حوزہ/ صوبہ کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: طلباء کو چاہیے کہ حوزہ علمیہ میں علم، تقویٰ اور ادب کو سیکھیں جو کہ طالب علم کی سب سے اہم خصوصیات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم معلم کے موقع پر صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالرضا پورذهبی نے اس تقریب میں یوم معلم کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: مدارس میں اساتذہ اور بہتر سلوک ہونا چاہئے۔

صوبہ کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: حوزہ کا نظام ایک ایسا نظام ہے جس پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خاص توجہ ہے ، لہذا اس نظام کو کسی بھی چیز سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پورذہبی نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کو یہ تین اہم کام کرنے چاہئیں اور ان کے کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے، پہلا مسئلہ علم ہے، علم کے معاملے میں حوزہ علمیہ کو سنجیدہ ہونا چاہئے، گزشتہ زمانے میں علم کسی بھی ڈکری سے برتر ہوا کرتا تھا، لہذا ڈکری مہم نہیں ہے بلکہ علم اہم ہے۔

صوبہ کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: تیسری چیز ادب ہے؛ ادب اخلاق کی بلندی کا نام ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ میں وہ بندہ ہون جسے خدا نے ادب سکھایا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پورذہبی نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا: آپ تمام اساتذہ کے لئے ضروری ہے کہ ان مسائل کو عملی طور پر اپنے طلبہ تک پہنچائیں تاکہ انشاء اللہ آپ اسلامی معاشرے کے اچھے طلبہ کی پرورش کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .