۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
خدری

حوزہ/ حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر نے دور کا ماحول اور اسرائیل کے لیے مغربی ممالک کی حمایتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج یہ بات بالکل عیاں ہو گئی ہے کہ آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کا دعویٰ بالکل غلط ، بے بنیاد اور جھوٹا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں میں طلبہ علیٰ الاعلان سامنے آکر مغرب کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین رضا خدری نے آج صبح یوم معلم کے موقع پر مدرسہ علمیہ امام علی بن ابیطالب(ع) کے اساتذہ کے اعزاز میں منعقد تقریب میں یوم معلم کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: طالب علم اس زمانے میں سب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ وہ جہاد تبیین کرے، دنیا کے سامنے ان تمام چیزوں کو حقیقی شکل میں بیان کرے جسے دشمنوں نے مسخ کرکے اور غلط طریقے سے بیان کیا ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گزشتہ چند سالوں میں اس پر خاص تاکید کی ہے۔

حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر نے دور کا ماحول اور اسرائیل کے لیے مغربی ممالک کی حمایتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج یہ بات بالکل عیاں ہو گئی ہے کہ آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کا دعویٰ بالکل غلط ، بے بنیاد اور جھوٹا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں میں طلبہ علیٰ الاعلان سامنے آکر مغرب کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رضا خدری نے کہا:مغربی ممالک حتماً آئندہ چند سالوں میں اسلام کی جانب راغب ہوں گے، اب یہاں حوزہ علمیہ اور طلاب کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم وہ صلاحیت موجود ہے کہ ہم مغرب کی علمی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں؟ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم علم کو ان تک منتقل کر سکیں۔

حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر نے اچھی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئےکہا:اگر آپ اخلاقی مسائل کی رعایت کریں اور لوگوں کے ساتھ اچھی طرح سے روابط برقرار کریں تو یہ چیزں معاشرے کے لوگوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .