تعلیم و تربیت
-
تعلیم کا مقصد
حوزہ/مقصدِ تعلیم در اصل تربیت ہے۔ ایسی تربیت جو انسان کو رضائے الہٰی کا حامل بنائے، خدا شناسی کی تربیت کے بغیر تعلیم کا حصول بے سود ہے۔ دستورِ تعلیم میں ہمیشہ سنجیدہ طالب علم ہی کچھ کر گزرتا ہے، چونکہ وہ راز حیات سے آشنا ہوتا ہے۔ کیا مدرسہ میں داخلہ لینے کا مقصد صرف امامت کے فرائض انجام دینے یا درس و تدریس سے وابستہ ہونا ہی ہے؟
-
انقلاب کی آمد کا انتظار نہ کر!
حوزہ/ تواریخ گواہ ہیں کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی، لیکن جب بھی مسلمانوں نے تعلیم سے دوری اختیار کی وہ غلام بنا لیے گئے یا پھر جب جب بھی انہوں نے تعلیم کے روحانی فوائد اور اس کی معراجی بالیدگی کے مواقع سے خود کو محروم کیا تب تب اس نے بحیثیت قوم اپنی شناخت کھو دی اور دوسری قوم کے سرداران ان پر مسلط ہوگئے۔
-
علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی ریاست جموں وکشمیر پاکستان کے اسپیکر سے ملاقات؛ اہم امور زیر بحث
حوزہ/ علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے ریاست جموں وکشمیر پاکستان کے اسپیکر جناب چوہدری لطیف اکبر سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
حجت الاسلام و المسلمین عرفانی:
کوشش کریں کہ ہمارے تمام امور امام زمانہ عجل کی مرضی کے مطابق ہوں
حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین عرفانی نے کہا: حوزہ میں داخل ہونا ایک چیز ہے اور وہاں سے تعلیم و تربیت کے حصول کے بعد لوگوں کی خدمت کے لئے نکلنا دوسری چیز ہے۔ کوشش کریں کہ ہمارے تمام امور امام زمانہ عجل کی مرضی کے مطابق ہوں۔
-
حجت الاسلام رضا باوقار:
اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ اپنے شاگردوں کی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہئے
حوزہ / مشگین شہر کے امام جمعہ نے دینی نظام میں اساتذہ کے فرائض کو بیان کرتے ہوئے کہا: اس بااثر طبقے کو اپنی علمی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر تعلیم و تربیت ہر دو فرائض کے لئے پوری طرح آمادہ رہنا چاہئے۔
-
مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر:
وظیفہ شناس افراد کبھی بھی مشکلات کے سامنے ہار نہیں مانتے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا رضوی نے کہا:ایک ذمہ دار اور وظیفہ شناس شخص مسائل اور مشکلات کا مقابلہ کرتا ہے اور کبھی ہار نہیں مانتا۔
-
حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر:
آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کا دعویٰ جھوٹا ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر نے دور کا ماحول اور اسرائیل کے لیے مغربی ممالک کی حمایتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج یہ بات بالکل عیاں ہو گئی ہے کہ آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کا دعویٰ بالکل غلط ، بے بنیاد اور جھوٹا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں میں طلبہ علیٰ الاعلان سامنے آکر مغرب کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔
-
شیخ نوروز علی نجفی کی تیسری برسی کے موقع پر مجلسِ ترحیم کا انعقاد:
مرحوم شیخ نوروز علی نجفی خاموش طبع، مگر پر تلاطم انسان تھے: حجۃ الاسلام سید ریاض حکیم
حوزہ/قم المقدسہ میں استاد العلماء شیخ نوروز علی نجفی کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کی مجلس میں مرحوم کے شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
بین المذاھب ہماہنگی کے ذریعہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: بین المذاھب ہماہنگی کے ذریعہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ ایسے عناصر جو امن امان کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے بچوں کیلئے زیارتی اور تربیتی ہال کا افتتاح؛ روزانہ 700 ننھے زائرین کیلئے پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ حرم حضرت امام رضا (ع) میں بچوں کی تربیت اور دیگر علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حرم کے متولی کے ہاتھوں ایک ہال کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر 700 بچوں کو ان کے والدین کے ہمراہ زیارت اور معارف سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین ملانوری:
تعلیم و تربیت اور تبلیغِ دین کے میدان میں حوزہ علمیہ کے پاس مختلف منصوبے موجود ہیں
حوزہ / حوزہ علمیہ میں تبلیغ اور ثقافتی امور کے سربراہ نے کہا: تبلیغ کے میدان میں ہمارے پاس 76 آپریشنل اور اجرائی منصوبے موجود ہیں جو ملک میں نافذ ہو رہے ہیں۔
-
محترمہ رباب زیدی:
بچوں کی تربیت میں خواتین کا کردار نہایت ہی موثر ہے/ حوزہ علمیہ کی روایتی ثقافت کو برقرار رکھا جائے
حوزہ/ جامعۃ الزہرا (س) لکھنؤ کی پرنسپل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ کی ثقافت اور عقائد کو محفوظ رکھا جائے، کہا: گھر اور خاندان کی تربیت کی ذمہ کی ایک خاتون پر ہوتی ہے، لہذا اسے اس ذمہ داری کو اپنی ترجیح بنانا چاہیے۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی باپ نماز صبح کے لیے اپنے بالغ بچوں کو نیند سے اس طرح اٹھائے کہ ان کی ناراضگی کا سبب ہو تو کیا وہ گناہ گار ہے؟
حوزہ|اگر تربیت دینی کا یہی تقاضا ہو اور وہ سستی کی وجہ سے نہ اٹھتے ہوں تو ان کو جگانا ضروری ہے۔
-
تصاویر/ جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت نئے تعلیمی سال کے آغاز اور اساتذہ کی تجلیل
حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کے تحت حوزہ علمیہ میں نئے سال کے آغاز اور مدرسہ صادق آل محمد(ع) کے اساتذہ کی تجلیل کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
دینی مدارس میں سنگ تراشی کا ہنر ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
حوزه/ حجت الاسلام شیخ بشوی نے نجف اشرف میں لجنہ سید الاوصیاء سکردو کی طرف سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس میں پتھر سے در پیدا کرنے کا ہنر موجود ہے۔
-
نقی سیاہکال مرادی:
طلباء کی تعلیم سے زیادہ ان کی تربیت اہمیت رکھتی ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین کے جنرل ڈائریکٹر آف ایجوکیشن نے کہا: طلباء کی تعلیم سے زیادہ ان کی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے چونکہ ان کی دینی بنیادیں جتنی مضبوط ہوں گی وہ اتنا ہی معاشرہ کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔
-
علامہ مقصود ڈومکی:
مسجد معاشرے کی دینی تعلیم و تربیت اور ہدایت کا مرکز ہے
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا: ایم ڈبلیو ایم پاکستان احیاء مساجد کے ذریعہ اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔
-
ممبئی میں طلباء وطالبات کیلئے تربیت مبلغ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام
حوزہ/ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ ثقافت و تربیت اور رابطہ عام کے تحت جامعه نور الہدیٰ گوونڈی ممبئی میں تربیت مبلغ کے عنوان سے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
-
حجت الاسلام محمد مہدی یوسفی:
جہادِ تبیین، انبیاء کرام (ع) کے اہم ترین فرائض میں سے ایک ہے
حوزہ / ایران کے علاقہ کبودر آہنگ میں تعلیم و تربیت سپاہ کے مسئول نے کہا: جہاد تبیین میں سب سے پہلی ضرورت علم و معرفت کا ہونا ہے۔
-
تربیت اولاد:
دینی لحاظ سے ہم اپنے بچے کی تربیت کیسے کریں؟
حوزہ| بچے بے نظم ہوتے ہیں وہ گھر پھیلاتے ہیں اس میں غصہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اکثر ہمارے بچے خَلّاق کیوں نہیں ہیں کیونکہ ہم بچوں کو ڈسٹرب کرتے ہیں۔
-
تربیت اولاد:
ہمیشہ مثبت بولنا چاہیے منفی بات کرنے سے انسان کے وجود میں منفی بات سما جاتی ہے
حوزہ|آپ اپنے سارے بچوں کو ایک جیسی تربیت نہیں کرسکتے اس لئے کہ ہر بچہ مختلف طریقے کا ہوتا ہے،بچہ پڑھائی کر کے تھک جائے آئے تو اسے کارٹون نہ دیکھنے دیں کیونکہ کارٹون دیکھنے سے بھی ذہنی تھکن ہوتی ہے۔
-
تربیت اولاد:اولاد کی تربیت سے پہلے ہمیں اپنی تربیت کرنی چاہیے
حوزہ|اپنے بچوں کی تربیت قربۃً الیٰ اللہ کے ساتھ کریں بچوں سے کچھ توقع نہ رکھیں کہ میں نے اپنے بچوں کے لئے کیا ہے تو وہ بھی پلٹ کر ہمارے ساتھ کریں۔
-
مالداروں پر واجب ہے کہ وہ غریبوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کریں: نمائندۂ ولی فقیہ ہند
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مھدی مھدوی پور نے تعلیم کے حوالے زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر زیادہ توجہ ہونی چاہئے انہوں نے آقای خامنہ ای مدظلہ اور آقای سیستانی مدظلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مالداروں پر واجب ہے کہ وہ غریبوں ناداروں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کریں۔
-
اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن اور ضلع دادو کی جانب سے کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد
حوزہ / اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن اور ضلع دادو 1 کی جانب سے کیریئر کاؤنسلنگ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
-
اسلام خواتین کے علم حاصل کرنےاور علم کی ترویج و اشاعت کے خلاف نہیں : جمعہ امام شہر سلفچگان
حوزہ/ حجۃ الاسلام غروی نے کہا: اسلام نے علم حاصل کرنے، اس کی ترویج و اشاعت میں خواتین کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے اور نہ ہی حجاب و عفت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ثقافتی حلقے میں خواتین کی موجودگی کو ناجائز قرار دیا ہو۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
ظلم و بربریت اور دہشت گردی کے خلاف مل کر آواز بلند کرنا عصر حاضر کا تقاضا ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: جمہوریت کے دعویدار قوتیں عوام کے حقوق پامال کرنے والوں کے خلاف پالیسیاں مرتب کریں۔ اقوام متحدہ خطوں میں امن بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
-
حقیقی زندگی کا ہیرو: گاؤں جا کر غریب بچوں کو پڑھاتے ہیں پولیس میں کانسٹیبل ظفر علی، آئی پی ایس بننے کا خواب
حوزہ؍ظفر بتاتے ہیں کہ دو ماہ قبل جب ان کی چانچری چوکی میں تعیناتی ہوئی تو دیکھا کہ پڑھنے لکھنے کی عمر کے بچے ادھر ادھر گھوم رہے ہیں، ان بچوں کے والدین بھی ناخواندہ ہیں۔ یہاں کئی طرح کے مسائل تھے، جس کے پیش نظر انہوں نے اسکول چلانا شروع کر دیا۔ ان کی لگن کو دیکھ کر انہیں افسران کی طرف سے اچھا تعاون مل رہا ہے۔
-
طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی
حوزہ/ طالبان حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ ملک بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالج میں لڑکیوں اور خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
-
تعیلم اور بڑھتی جہالت
حوزہ/ایک دور تھا کہ جب دنیا تاریکی میں ڈوبی ہوئی تھی اور زمانہ جاہلیت عروج پر تھا۔ اس وقت بنی نوع انسان گناہوں میں غرق ہو چکے تھےاور ان کے دلوں پر زنگ لگ چکے تھے اور تاریکی دلوں پر چھا گئی تھی۔ مرد اپنے آپ کو طاقتور و مضبوط سمجھتا اور عورت کو کمزور اور کمتر سمجھتا تھا۔
-
حجاب کے کلچر کو عام کرنے کے سلسلے میں احتیاط سے کام لیں: آیۃ اللہ نوری ہمدانی
حوزہ/ حجاب اور عفت دو مختلف چیزین ہیں، بہت سے لوگوں کے پاس حجاب کی رعایت نہیں ہے، لیکن وہ عفت رکھتے ہیں۔ الحمدللہ ہمارے ملک کی عورتیں پاک دامن ہیں، اسلام جس پردے کو ضروری سمجھتا ہے اس کا خیال رکھیں اور احتیاط سے اس طرف قدم بڑھائیں اور اس کلچر کو معاشرے میں پھیلائیں۔