منگل 4 فروری 2025 - 22:45
قم؛ خیر العمل آرگنائزیشن کی جانب سے بچوں کے لیے تعلیمی اور تربیتی ورکشاپ

حوزہ/خیر العمل آرگنائزیشن کی جانب سے قم مقدسہ میں موجود علماء کے بچوں کے درمیان اصول دین، فروع دین اور عقائد کے مختلف موضوعات پر مقابلے کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خیر العمل آرگنائزیشن کی جانب سے قم مقدسہ میں موجود علماء کے بچوں کے درمیان اصول دین، فروع دین اور عقائد کے مختلف موضوعات پر مقابلے کا انعقاد ہوا، جس میں بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقابلے کے لیے ایک مہینہ پہلے ناموں کے اندراج کا عمل شروع ہوا تھا، والدین نے ایک مہینے کے اندر بہترین انداز میں تیاری کروا کر خیر العمل کے ساتھ تعاون کیا۔

خیر العمل آرگنائزیشن سیسکو شعبۂ قم مقدسہ کے موجودہ صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی ناصری نے بچوں سے امتحان لیا اور 4 شعبان المعظم باب الحوائج حضرت ابو الفضل عباس علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر پوزیشن ہولڈرز بچوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

مقابلے کی اختتامی تقریب سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد شاکری نے خطاب کیا اور بچوں کی تعلیم اور تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آخر میں خیر العمل آرگنائزیشن کے صدر نے والدین کی ذمہ داری کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے مفید نکات بیان کیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha