منگل 4 فروری 2025 - 08:00
پارا چنار؛ ماسٹر یونس علی تحریکِ حسینی کے نئے میر کارواں منتخب

حوزہ/تحریکِ حسینی پارا چنار کے نو منتخب صدر ماسٹر یونس علی ایک تجربہ کار اور تحریک کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماسٹر یونس علی کو تحریکِ حسینی پارا چنار کے صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے، وہ تحریک کے سینئر رہنما اور سابق آئی ایس او کے فعالین میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ تحریکِ حسینی پارا چنار کے آئین کے مطابق ہر 2 سال بعد 3 شعبان المعظم کو سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کے نامزد کردہ 2 اُمیدواروں کی سپریم لیڈر سے توثیق کروانے کے بعد مرکزی کونسل ووٹ کے ذریعے 2 سال کیلئے ایک امیدوار کا انتخاب کرتی ہے۔

مولانا سید تجمل الحسینی کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پچھلے سال سپریم کونسل کی سفارش پر سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ایک سال کی توسیع دی تھی، جبکہ دوبارہ توسیع کی گنجائش آئین میں ممکن نہ تھی۔

نو منتخب صدرِ تحریکِ حسینی پارا چنار ماسٹر یونس علی ایک تجربہ کار اور تحریک کے سینیئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور طویل تنظیمی تجربہ رکھتے ہیں، ڈگری کالج پارا چنار میں آئی ایس او کے صدر رہے، اس کالج میں ہفتہ وار درس اخلاق کی بنیاد ڈال کر جوانوں کی فکری تربیت کروانے والوں کے سرخیل شمار ہوتے ہیں وہ علامہ سید عابد الحسینی کے قدیم ترین ساتھیوں، جبکہ تحریکِ حسینی کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha