بدھ 5 فروری 2025 - 20:33
امام زین العابدین (ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے، مقررین

حوزہ/امام زین العابدین (ع) انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور سندھ کا دوسرا مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس مرکزی صدر برادر امجد علی عابدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن سے مولانا نجم الحسن کراروی صاحب نے کیا، جبکہ حمد و نعت اور منقبت برادر فرحان علی صاحب، برادر رمز علی خاصخیلی صاحب اور برادر ذاکر علی شیخ صاحب نے پیش کی۔

امام زین العابدین (ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے، مقررین

اس موقع پر امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ کی 10 ماہہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت (ع) کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں ادارے کے 85 فیصد اراکین نے شرکت کی۔

امام زین العابدین (ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے، مقررین

امام زین العابدین علیہ السّلام انسٹیٹوٹ کی مجلسِ نظارت کے سیکرٹری جنرل برادر مہتاب علی شیخ صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے 5 شعبان ولادتِ با سعادت امام زین العابدین علیہ السّلام کی مبارکباد پیش کی اور جوانوں سے کہا کہ ہم امام زین العابدین علیہ السّلام کی سیرت پہ چل کر اپنی زندگی کو منظم کر سکتے ہیں، یہ ادارہ امام زین العابدین علیہ السّلام کے نام سے منسوب ہے۔

امام زین العابدین (ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ آج اگر میدان میں منشور امام زین العابدین اور سیرتِ سید الساجدین علیہ السلام پر عمل کریں گے تو ہمیں نجات ملے گی، معاشرے میں تعلیماتِ قرآن و اہلبیت علیہم السّلام کو عام کرنا اور محراب اور ممبر پر علمائے کرام کے ساتھ مل کر حقیقی دین اسلام پیش کرنا، ہمارا منشور ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں جوانوں کو سیرتِ اہلبیت علیہم السّلام پر عمل پیرا ہونا چاہیے، لہٰذا 14 معصومین علیہم السّلام ہمارے لیے ھدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہیں۔

امام زین العابدین (ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے، مقررین

انہوں نے ادارے کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ادارے کے توسط سے دعا و مناجات اور صحیفہ سید الساجدین علیہ السّلام کو اپنا ہتھیار بنا کر معاشرے میں عام کیا ہے اور اس میں پروگرام بھی منعقد ہوتا ہے، اسی طرح ادارہ نماز و تعلیماتِ قرآن و اہلبیت علیہم السّلام کو نیز عام کر رہا ہے۔

مرکزی صدر برادر امجد علی عابدی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام یونٹس و سابقین، سیکریٹری مجلس نظارت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونٹس اور مرکز کی 10 ماہہ کارکردگی رپورٹ قابلِ تعریف ہے۔

امام زین العابدین (ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے، مقررین

اس موقع پر امام زین العابدین انسٹیٹوٹ کے توسط سے آئندہ بھی پروگراموں کو انجام دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ادارے میں آپ تمام دوستان کے تعاون سے ہی یہ تمام امور احسن انداز سے سر انجام پاتے ہیں، لہٰذا آپ پورا سال ادارے کے ساتھ منسلک رہیں اور اپنی اور معاشرے کی اصلاح اور اپنے زمانے کے امام (عجل) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

امام زین العابدین (ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha