پیر 3 فروری 2025 - 09:30
پاکستان؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، بے حس حکمران ملکی وسائل اور قومی خزانہ اپنی عیاشیوں پر لوٹانے میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد؛ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مزید مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا، حکومت کے اس ظالمانہ اقدام نے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کر دیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، جس سے مہنگائی میں ریکارڈ کمی کے حکومتی دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے، ایک طرف لوگ اپنی گھریلو اشیاء اور اثاثے بیچ کر یا قرض لے کر زندگی گزارنے پر مجبور نظر آتے ہیں تو دوسری طرف بےدرد اور بے حس حکمران ملکی وسائل اور قومی خزانے کو اپنی عیاشیوں پر لوٹانے میں مصروف ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha