جمعرات 30 جنوری 2025 - 16:46
پاکستان؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت کی جانب سے منظور کردہ پیکا ترمیمی ایکٹ پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ترمیمی ایکٹ کو اصلاحی تنقید کا گلا گھونٹنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت کی جانب سے منظور کردہ پیکا ترمیمی ایکٹ پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب اختیار اپنی نااہلی اور نالائقیوں پر سوال اٹھانے سے خوفزدہ ہیں، پیکا ترمیمی ایکٹ اصلاحی تنقید کا گلا گھونٹنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے، یہ قانون جمہوری عمل و بنیادی حقوق کی راہ میں رکاوٹ ہے، اسے مسترد کرتے ہیں، جس میں فیک نیوز کی تعریف و تشریح نہیں کی گئی، بلکہ اس قانون کی آڑ میں سیاسی انتقامی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی جو کہ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں کے پر امن احتجاج پر بہیمانہ ریاستی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں، وفاقی دارالحکومت میں نہتے صحافیوں پر لاٹھی چارج ملکی وقار پر وار ہے، صحافتی برادری کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پیشہ وارانہ صحافت کا آزاد ہونا کسی بھی معاشرے کے لیے آئینے کی مانند ہے، پاکستان میں اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، فارم 47 کی کٹھ پتلی حکومت سے آمرانہ رویے کی ہی توقع کی جاسکتی ہے، حکمران سیاسی جماعتوں کا استحکامِ جمہوریت و آئین کے لیے دوہرا مؤقف اور عمل قوم پر عیاں ہو چکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha