حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی آرگنائزر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن کے دوسرے ڈویژنل مجلسِ عمومی میں شرکت کی۔

جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن کا دوسرا ڈویژنل اجلاس عمومی مسجد و امام بارگاہ امام حسین علیہ السلام نوشہرو فیروز میں ڈویژنل صدر برادر شفقت عباس کی صدارت میں منعقد ہوا، اراکین عمومی نے بھرپور شرکت کی اور ڈویژنل صدر برادر شفقت عباس نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔

اجلاس عمومی میں صوبائی آرگنائزر سندھ برادر محسن علی ساجدی ونگانی، مرکزی رکن مجلس نظارت و صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ زوار دوست علی ونگانی، ضلع صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نوشہرو فیروز ایڈووکیٹ زاہد علی شاہ، تحصیل صدر مورو مولانا عاشق حسین کھوسو، تحصیل صدر نوشہرو فیروز مولانا حب علی حیدری نے خطابات کئے۔

صوبائی آرگنائزر سندھ برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے اجلاس میں نو منتخب اراکینِ عمومی سے مجلسِ عمومی کا حلف لیا۔ اجلاس میں برسی شہدائے سیہون شریف، سالانہ پروگرام سمیت کارکردگی رپورٹس اور سیہون ڈویژن کی فعالیت اور توسیع تنظیم کے لیے اہم فیصلہ جات کیے گئے۔









آپ کا تبصرہ