جمعہ 28 مارچ 2025 - 15:14
پاکستان بھر کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی یوم القدس احتجاجی ریلی میں "القدس لنا" کے نعروں کی گونج

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ملک بھر کی طرح نوشہروفیروز میں بھی امام بارگاہ ابوتراب تا پریس کلب تک حمایت مظلومین جہاں بعنوان (یوم القدس ) احتجاجی ریلی القدس لنا کے نعروں کی گونج میں نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی امام بارگاہ ابوتراب تا پریس کلب تک حمایت مظلومین جہاں بعنوان (یوم القدس) احتجاجی ریلی القدس لنا کے نعروں کی گونج میں نکالی گئی۔

پاکستان بھر کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی یوم القدس احتجاجی ریلی میں "القدس لنا" کے نعروں کی گونج

رپورٹ کے مطابق اس ریلی میں پرنسپل مدرسہ امام مہدی عج علی پور ونگانی حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر خادم حسین الحسینی، ضلعي صدر SUC سید زاھد حسین شاہ، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا امجد علی جعفری، ضلعی اعزازی نائب صدر زوار عاشق علی کھوسو، ضلعی ایڈیشنل سیکریٹری سلیم رضا ساجدی، تحصیل بھریا کے صدر مولانا رفیق الحسن رضائی و جنرل سیکرٹری استاد محمد عالم کربلائی، تحصیل نوشھرو کے صدر مولانا حب علی حیدری، تحصیل جنرل سیکریٹری نوشہرو فیروز سید میرل شاہ، تحصیل کنڈیارو کے صدر واجد کربلائی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اسلامک ایمپلائز ویلفیئر آرگنائزیشن صوبہ سندھ مولانا ارباب علی چانڈیو، ضلع صدر اسلامک ایمپلائز زوار سجاد علی جعفری، مولانا زین العابدین عابدی، مولانا محب علی منوری اور جے ایس او کے ضلع آرگنائزر زوار احسن علی ایمانی، تحصیل بھریا آرگنائزر محمد باسط ونگانی، تحصیل نوشھرو فیروز آرگنائزر آصف علی سرگانی اور علماء کرام و تنظیمی رفقاء نے خطاب کیا۔

پاکستان بھر کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی یوم القدس احتجاجی ریلی میں "القدس لنا" کے نعروں کی گونج

اس دوران اراکین شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع نوشہرو فیروز، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع نوشہرو فیروز،جعفریہ یوتھ ضلع نوشہرو فیروز، اسلامک ایمپلائز ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع نوشہرو فیروز اور مؤمنین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

پاکستان بھر کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی یوم القدس احتجاجی ریلی میں "القدس لنا" کے نعروں کی گونج

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha