۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی حیدر آباد میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس میں شرکت‎ اور خطاب

حوزہ/ علامہ شبیر حسن میثمی نے حیدر آباد میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ اتحاد بین المسلمین کانفرنس میں خصوصی شرکت‎ کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حیدرآباد سندھ میں منعقدہ عظیم الشان "ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اتحاد بین المسلمین کانفرنس" میں بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی اور شیعہ، سنی اجتماع سے اپنے خطاب میں موجودہ عالمی و ملکی صورتحال میں امت مسلمہ کو وحدت کی عملی تصویر بنانے پر زور دیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی حیدر آباد میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس میں شرکت‎ اور خطاب

منتظمین کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا اور محدود وقت میں دعوت قبول کرنے پر شیعہ علماء کونسل ضلع حیدرآباد کی جانب سے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

پروگرام میں ایرانی کلچر ہاؤس حیدرآباد کے ڈائریکٹر رضا پارسا ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار، صوبائی سینیئر نائب صدر عزیز اللہ شاھ، صوبائی نائب صدر دوست علی ونگانی جے ایس او کے صوبائی آرگنائزر محسن علی ونگانی بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی حیدر آباد میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس میں شرکت‎ اور خطاب

علماء کرام و کارکنان اور ڈویژن صدر محمد علی شاکر ضلع صدر مولانا حزب اللہ بھٹو ، جنرل سیکرٹری نوید مصطفٰی چانڈیو ، نائب صدر عنایت علی جروار، و دیگر نے مرکزی سیکرٹری جنرل کا مختلف مقامات پر استقبال بھی کیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی حیدر آباد میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس میں شرکت‎ اور خطاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .