۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے اربعین حسینی 1446ھ کو کراچی کے مرکزی جلوس عزا میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے روز اربعین 1446ھ کراچی کے مرکزی جلوس عزا میں شرکت کی۔

یزید وقت جتنی کوشش اور سازشیں کر لے، نہ وہ جلوس روک سکتا ہے نہ مجالس

رپورٹ کے مطابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، کراچی ڈویژن کے صدر و سیکرٹری و تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بعد ازاں مرکزی کیمپ پر علماء کرام و مومنین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے اربعین حسینی 1446ھ کے جلوس میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: اربعین حسینی کے جلوس میں شیعہ، سنی عاشقان سید الشہداء علیہ السلام کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ عشق حسینی کی عبادت جلوس، ماتمداری، مجالس سبیل امام حسین ع کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

یزید وقت جتنی کوشش اور سازشیں کر لے، نہ وہ جلوس روک سکتا ہے نہ مجالس

انہوں نے کہا: یزید وقت جتنی کوشش اور سازشیں کر لے مگر نہ ان کی شرارتوں سے جلوس رک سکتا ہے نہ مجالس۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: شہادت تو ہمارے لئے سعادت ہے۔ خون کے آخری قطرے تک مجالس عزا اور جلوس عزا زیادہ سے زیادہ برپا کرتے رہیں گے۔

یزید وقت جتنی کوشش اور سازشیں کر لے، نہ وہ جلوس روک سکتا ہے نہ مجالس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .