جمعہ 10 جنوری 2025 - 17:30
علامہ شبیر میثمی کی قائد ملت جعفریہ سے ملاقات / ضلع کرم اور کراچی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو

حوزہ/ علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ضلع کرم اور کراچی کی صورتحال پر اہم ملاقات ہوئی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر قائد محترم کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں موجودہ پاراچنار "ضلع کرم" کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اس ضمن میں قائد محترم کو کراچی دھرنے میں ہونے والے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا: شیعہ علماء کونسل کی طرف سے مختلف وفود کی ہسپتال انتظامیہ، پولیس انتظامیہ، ڈویژن انتظامیہ اور حکومتی سطح پر اہم ملاقاتیں رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مسائل کی پیچیدگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم نے تمام احباب سے ملاقاتیں کیں شہداء کے جنازوں میں شرکت کی، شہیدوں کی فیملیز سے مکمل رابطے میں ہیں، اسیروں کے لیے دن رات کمیٹیاں مصروف عمل ہیں اور اسیروں کی فیملیز سے بھی مقدمات کے حوالے سے روابط جاری ہیں، زخموں سے فوری عیادت کی اور ان کی فیمیلز کے ساتھ بھی مکمل روابط جاری ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: علماء کرام کے مختلف وفود نے اس حوالے سے ہم سے ملاقاتیں بھی کیں اور اس وقت بھی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید اسد اقبال زیدی، کراچی ڈویژن کے ذمہ داران اور سرور بھائی مصروف عمل ہیں۔ انشاءاللہ ہماری تسلسل کے ساتھ اندرونی کوششیں بھی جاری ہیں، امید ہے مسائل خوش اسلوبی سے اور منطقی انجام پر منتہی ہوں گے۔

سیکرٹری جنرل نے پاراچنار کی حالیہ صورتحال اور مریضوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ایک بار پھر ادویات کی کھیپ بذریعہ ایئر ایمبولینس بھیجنے کے لیے وہاں کے ذمہ داران سے رابطے میں ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد یہ سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha