ہفتہ 22 نومبر 2025 - 11:25
کراچی دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ؛ صوبائی حکومت شرپسند عناصر کے خلاف اقدامات کر کے حقائق منظر عام پر لائے

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: کراچی شہر میں دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ صوبائی حکومت شرپسند عناصر کے خلاف اقدامات کر کے تمام حقائق منظر عام پر لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حالیہ کراچی میں پے در پے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پرامن شہر کی فضا کو ایک بار پھر خراب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم ذمہ داران بالخصوص صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ملوث شرپسند عناصر کے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: ہم اس ملک کے پرامن شہری ہیں اور امن و امان کے سلسلہ میں ہمارا کردار صف اول کا ہے لہذا ہم اس پرامن شہر کراچی کے امن و امان کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha