حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات میں خطرناک اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وانا، اسلام آباد اور اب پشاور کے سانحات کسی صورت اتفاقی نہیں، بلکہ دشمن قوتوں کی منظم مہم کا حصہ ہیں جو ہماری قومی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قوم ریاستی اداروں سے شفافیت، بہتر انٹلیجنس شیئرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی توقع رکھتی ہے۔ دہشت گردوں کے سہولت کار، مالی مددگار اور معاون گروہ ملک کے امن و استحکام کے سب سے بڑے دشمن ہیں، ان کے خلاف بھرپور اور مؤثر کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔









آپ کا تبصرہ