حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب علی لاریجانی نے رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے پاکستانی عوام کو خصوصی پیغام پہنچایا۔
جناب لاریجانی نے اپنے ایکس پر لکھا ہے کہ رہبرِ معظم انقلاب نے فرمایا ہے کہ میں پاکستان کے معزز عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وہ قوم جس نے غیر منصفانہ جنگ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ ایران کی حمایت کی۔ یہ مؤقف پاکستانی عوام کی مضبوط اور اصولی فکر کا عکاس ہے۔
واضح رہے یہ پیغام اور سلام ڈاکٹر علی لاریجانی نے گزشتہ دنوں اپنے دورۂ پاکستان کے موقع پر پہنچایا۔










آپ کا تبصرہ