منگل 25 نومبر 2025 - 14:08
پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے / دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کمزور نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان میں ہونےوالی دہشتگردی میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کا دفاع کرنا جانتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اس طرح کے واقعات میں اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں۔ ان دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شیعہ علما کونسل کے رہنما نے کہا: حکومت پاکستان اور ہمارے اداروں کو چاہیے ایسے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کریں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ انہوں نے پشاور میں ہونے والے شہداء کی مغفرت اور درجات میں بلندی کی بھی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha