حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا سید علی بنیامین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ایران کے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی و سفارتی وفد کا دورہ نہ صرف خوش آئند ہے، بلکہ خطے میں امن، تجارت اور باہمی اعتماد کی نئی راہیں کھولنے کا اہم موقع بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آج پاکستان کو ایسی خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے جو خودمختاری، پڑوس دوستی، معاشی استحکام اور علاقائی تعاون کو بنیاد بنائے۔ ایران ہمارا قابلِ اعتماد ہمسایہ ہے؛ توانائی، تجارت، سرحدی سلامتی اور اقتصادی شراکت میں بے شمار امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارتی راہداریوں، توانائی منصوبوں اور سکیورٹی تعاون کو نئی سمت دے، تاکہ خطہ امن و استحکام کا مرکز بنے۔ ایسی حکمت عملی نہ صرف پاکستان کے مفاد میں ہے، بلکہ خطے میں دیرپا امن کی ضمانت بھی دیتی ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ یہ دورہ اعتماد، تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ ترقی کا ذریعہ بنے اور ریاست پاکستان دانشمندانہ فیصلوں کے ذریعے حقیقی قومی مفاد کو مقدم رکھے۔









آپ کا تبصرہ