حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن دانشجویان پاکستان کے زیر اہتمام "گردہمایی دانشجویان فاطمی" (فاطمی اسٹوڈنٹس کانفرنس) ۲۳ نومبر ۲۰۲۵ء کو مدرسہ امیرالمومنین علیہ السلام، قم میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ہمدان، تہران، قزوین، زنجان اور اصفہان کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق کانفرنس کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم اور مشی فاطمیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا۔ جس کے بعد آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر، ایران کی یونیورسٹیوں میں آئی ایس او کے نمایندہ اور انجمن دانشجویان پاکستان کے رکن شوریٰ جناب عارف حسین الجانی کے ابتدائی کلمات سے ہوا، جنہوں نے "وحدتِ حوزہ و دانشگاہ، کیوں اور کیسے؟" کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عالمہ محترمہ توصیف زہرا نے "جناب زہراء سلام اللہ علیہا کا پیام ہمارے نام" کے عنوان پر طلباء سے خطاب کیا، جبکہ "جناب زہرا سلام اللہ علیہا؛ پرچمدار مقاومت" کے موضوع پر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید عباس حسینی نے اپنے مطالب پیش کیے۔ "طوفان الاقصیٰ کے مضمرات" کے عنوان سے مولانا سید علی ارتضیٰ نے گفتگو کی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ عابد مہدوی نے "پاکستان عالمی استکبار کے نشانے پر" کے عنوان پر اپنے کلمات ادا کیے جبکہ طلباء و مقررین کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
کانفرنس میں نظامت کے فرائض حجت الاسلام والمسلمین مولانا شبیر سعیدی نے انجام دئے جبکہ اختتامی کلمات مشی فاطمیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد روح اللہ رضوی نے ادا کیے اور باقاعدہ اختتام دعائے امام زمانہ عج سے ہوا۔










آپ کا تبصرہ