حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کے موقع پر بقیۃ الله اسلامک انسٹیٹیوٹ کی میزبانی اور متعدد علمی اور ثقافتی اداروں کے تعاون سے پہلی عظیم الشان ”الصدیقۃ الشہیدہ“ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس عظیم الشان کانفرنس سے مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن آیت الله کعبی، آیت الله جواد فاضل لنکرانی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی اور سردار شہید سعید ایزدی کی اہلیہ خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں معتدد افراد نے علمی مقالات بھی تحریر کیے ہیں، جبکہ شعرائے کرام نے کانفرنس کے موضوع "مقاومت فاطمی از مدینہ تا بیت المقدس" سے مربوط کلام ریکارڈ کروایا ہے۔
اس کانفرنس میں زائرین اور طالب علموں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پورے قم سے فری ٹرانسپورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ شرکاء کی پذیرائی کے لیے مختلف اسٹالز کا اہتمام ہے۔
کانفرنس سے اہم علمی شخصیات کے خطاب کے ساتھ ساتھ مقاومت فاطمی کے موضوع پر ترانے بھی پیش کیے جائیں گے، جبکہ مقاومت فاطمی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دنیا کے مختلف ممالک کے منتخب شہداء کے اہل خانہ کی تجلیل بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پہلی عظیم الشان ”الصدیقۃ الشہیدہ“ کانفرنس، کل بروزِ جمعرات 20 نومبر 2025 کو قم المقدسہ کے مدرسہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے القدس کانفرنس ہال میں منعقد کی جائے گی۔
قم المقدسہ میں موجود علمائے کرام اور طلباء کو شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔









آپ کا تبصرہ