حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ ثقلین قم المقدسہ کے تحت، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی معرفت کے حصول کی خاطر بین الاقوامی آنلائن کتاب خوانی کا مقابلہ انعقاد کیا جا رہا ہے؛ خواہشمند حضرات رابطہ کریں۔
یہ بین الاقوامی آنلائن کتاب خوانی مسابقہ کتاب ”فاطمہ الزہراء (س) طلوع سے غروب تک“ کے صفحہ نمبر 215 تک ہوگا۔
اس کتاب کے مصنف آیت الله سید محمد کاظم قزوینی(رح) ہیں۔
مسابقہ کی تاریخ:
9 جمادی الثانی 1447 مطابق 30 نومبر 2025 بروز اتوار
انعامات
پہلا انعام: 14 ہزار روپے پاکستانی
دوسرا انعام: 10 ہزار روپے پاکستانی
تیسرا انعام: 6 ہزار روپے پاکستانی
نمبر مساوی ہونے کی صورت میں پہلا دوسرا اور تیسرا انعام کا انتخاب قرعہ کے ذریعے کیا جائے گا۔
90% صحیح جوابات دینے والے پانچ افراد کو بھی قرعہ اندازی کے ذریعے تین تین ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
80% صحیح جوابات دینے والے پانچ افراد کو نیز قرعہ اندازی کے ذریعے دو دو ہزار روپے پاکستانی دئیے جائیں گے۔
تمام شرکت کرنے والوں میں سے پانچ افراد کے لیے بھی قرعہ کے ذریعے ایک ایک ہزار روپے پاکستانی دیئے جائیں گے۔
یاد رہے اس مقابلے میں دینی طلاب (حوزہ علمیہ) شریک نہیں ہوسکتے۔
تاریخ قرعہ 7 دسمبر 2025 بمطابق 16 جمادی الثانی 1447 (بروز اتوار)
رجسٹریشن کے لیے وٹس ایپ +989381789104 نمبر پر رابطہ کریں
کتاب کی PDF حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔










آپ کا تبصرہ