جمعرات 16 اکتوبر 2025 - 19:40
مولانا کلب جواد نقوی پر حملے کی علمائے لکھنؤ کی شدید مذمت، حکومت سے مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

حوزہ/ لکھنؤ میں مولانا سید کلب جواد نقوی پر ہونے والے جان لیوا حملے کے خلاف مختلف علما و خطبا نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو قوم و ملت پر حملہ قرار دیا ہے۔ علما نے کہا کہ مولانا کلب جواد قوم و ملت کے مفاد میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں، اس لیے ان پر حملہ دراصل حق و انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ علمائے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے کی فوری تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ میں مولانا سید کلب جواد نقوی پر ہونے والے جان لیوا حملے کے خلاف مختلف علما و خطبا نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو قوم و ملت پر حملہ قرار دیا ہے۔ علما نے کہا کہ مولانا کلب جواد قوم و ملت کے مفاد میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں، اس لیے ان پر حملہ دراصل حق و انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ علمائے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے کی فوری تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

مذمتی بیان کا متن حسب ذیل ہے:

باسمہ تعالیٰ

حالیہ دنوں مورخہ ١٣ اکتوبر ٢٠٢٥ کو حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد دامت برکاتہ پر ٹھاکر گنج لکھنؤ واقع کربلا عباس باغ میں جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔

جسے کوئی عقل و شعور رکھنے والا کسی بھی طرح پسند نہیں کرسکتا چنانچہ اس مذموم حرکت سے قوم کاہر فرد دکھی اور خجل ہے۔

بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ اگر قوم کے لئے کوئی دردمند شخص آواز بھی اٹھانا چاہتا ہے تو مفاد پرست و خودغرضی کی دلدل میں پھنسے ہوئے شر پسند عناصر انہی نقصان پہنچا نے کی مجرمانہ سازشیں کرتے ہیں اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ مدت مدید سے حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا سیدکلب جواد صاحب قبلہ اپنی عزت وآبرو ہتھیلی پر لئے وقف آراضی پر ناجائز قبضہ کے خلاف قومی مفاد کی خاطر انتظامیہ سے اپنےجائز مطالبات کو لیکر مسلسل ڈٹے رہے ہیں جس کی پاداش میں بعض مغرضوں کی طرف سے ان کی شخصیت کشی کے بعد حالیہ دنوں میں جان لیواحملہ کیا گیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجون

جس کی مکرر در مکرر مذمت کی جاتی ہے ۔

ساتھ ہی تمام افراد قوم وملت سے اپیل ہے کہ اس مجرمانہ حملہ کی مذمت میں اپنا کردار آدا کریں اور اتحاد واتفاق کے ساتھ قومی جائدادوں اور اوقاف کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر ایسے افراد کی حمایت بھی کریں جو ذاتی مفادات سے اوپراٹھ کر خدمت قوم وملت میں لگے ہوئے ہیں ارباب عقل و دانش ہمدردان قوم اور علماء و خطباء وذاکرین اس حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سےجلد از جلد اس حملہ کی جانچ کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ مجرموں کی عدالتی سزا کی پرزور اپیل کرتے ہیں ۔

والسلام مع الاکرام

مولانا سید تنویر عباس رضوی

مولانا سید مشاہد عالم رضوی ہلوری

مولانا سید سعید الحسن نقوی

مولانا مکاتب علی خان

مولانا سید نقی عسکری

مولانا اختر عباس جون

مولانا سید ارشد حسین عرشی

مولانا سید اصطفی رضا

مولانا سید گلزار حسین جعفری

مولانا کلب عابد خان

مولانا سید نظر عباس

مولانا سید محمد حسنین باقری

مولانا سید افضال حیدر جعفری

مولانا صابر علی عمرانی

مولانا سید محمد حسن نقوی

مولانا سید حیدر عباس رضوی

مولانا سید محمد ثقلین باقری

مولانا سید فیض عباس مشہدی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha